کراچی، چینی قونصل خانے پر حملے کے مقدمے میں گواہ کو پیش کرنے کا حکم
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
دورانِ سماعت عدالت نے کیس پراپرٹی پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیس پراپرٹی اور گواہوں کو پیش کیوں نہیں کر رہے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے چینی قونصل خانے پر حملے کے مقدمے میں کیس پراپرٹی اور گواہوں کو پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ دورانِ سماعت عدالت نے کیس پراپرٹی پیش نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کیس پراپرٹی اور گواہوں کو پیش کیوں نہیں کر رہے۔ بعد ازاں عدالت نے آئندہ سماعت پر کیس پراپرٹی اور گواہوں کوپیش کرنے کا حکم دیدیا۔ عدالت نے کیس کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کر دی۔ پولیس کے مطابق مقدمے میں کالعدم تنظیم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے کارندے علی حسنین، عبداللطیف سمیت 4 ملزم گرفتار ہیں۔ مقدمے میں کالعدم بی ایل اے کے سربراہ حربیار مری سمیت 16 ملزم اشتہاری ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی میں چینی قونصلیٹ پر نومبر 2018ء میں حملہ ہوا تھا، جس میں 3 دہشتگردوں سمیت 7 افراد مارے گئے تھے، دہشتگردوں کیخلاف سول لائن پولیس نے مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
کراچی، پیرآباد پولیس کی کارروائی، قتل و اقدامِ قتل کے مقدمے میں مطلوب خاتون ملزمہ گرفتار
کراچی:شہر قائد میں پیرآباد پولیس نے قتل اور اقدامِ قتل کے مقدمے میں اشتہاری قرار دی گئی مطلوب خاتون ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی، جس میں لیڈیز پولیس کی مدد حاصل کی گئی۔
پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ شازیہ زوجہ ابراہیم کو گرفتار کیا، جو تھانہ پیرآباد میں درج مقدمہ نمبر 732/2023 بجرم دفعہ 302، 324، 34 کے تحت اشتہاری ملزمہ تھی۔
گرفتار خاتون کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تفتیشی افسران کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں اس سے تفتیش جاری ہے۔