پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کا دوبارہ آغاز راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں 9 دن کے وقفے کے بعد ہونے جا رہا ہے۔

پاک بھارت کشیدگی کے دوران راولپنڈی سٹیڈیم پر بھارتی ڈرون حملہ ہونے کے بعد پی ایس ایل 10 کے باقی میچز کو ابتدائی طور پر متحدہ عرب امارات منتقل کر دیا گیا تھا تاہم بعدازاں پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا۔

اب پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب کے ساتھ ہوگا جس میں پاکستان کے مسلح افواج کے لیے موسیقی کی سلامی دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق میچ سے قبل میدان میں لائیو پرفارمنسز میں ساحر علی بگہ اور عذر شاہ اپنی آواز کا جادو جگائیں گے جبکہ اس کے علاوہ مڈ اننگز شو اور آتشبازی کا مظاہرہ بھی ہوگا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایک بیان میں کل کے میچز کا شیڈول جاری کیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ ایکس کا دوبارہ آغاز ہفتہ 17 مئی کو ہوگا، جس میں بابر اعظم کی قیادت میں پشاور زلمی کراچی کنگز کے خلاف راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں میدان میں اتریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاک بھارت کشیدگی 2025 پاک فوج پی ایس ایل.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: پاک بھارت کشیدگی 2025 پاک فوج پی ایس ایل کا دوبارہ آغاز پی ایس ایل

پڑھیں:

بنگلادیشی حکومت ٹی 20 سیریز کیلیے ٹیم کو پاکستان بھیجے گی؟ کرکٹ بورڈ نے بتادیا

بنگلا دیش کی حکومت کی جانب سے اپنی ٹیم کو پاکستان کے خلاف سیریز کی اجازت دینے کا قوی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

بنگلادیشی کرکٹ بورڈ نے جمعرات کے روز جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ہمیں پاکستان کیخلاف شیڈول سیریز کے حوالے سے حکومت کی جانب سے مثبت اشارے ملے ہیں اور امید ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان سیریز ہوگی۔

اعلامیے کے مطابق حکومت نے پاکستان کے دورے کی اجازت دینے پر غور شروع کردیا ہے اور جلد اس حوالے سے باضابطہ اجازت نامہ بورڈ کو ملنے کا بھی امکان ہے۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ حکومت تقریبا پاکستان کے دورے پر رضامند ہے اور صرف رسمی کارروائی ہونا باقی ہے، دونوں ممالک کے درمیان 5 ٹی 20 میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے اپنے کھلاڑیوں کو پاکستان کے دورے کے حوالے سے دستاویزات مکمل کرنے کی ہدایت کی تھی۔

واضح رہے کہ بنگلادیش کی ٹیم متحدہ عرب امارات سے دو میچز کی سیریز کھیلنے کیلیے 14 مئی کو یو اے ای روانہ ہوگی۔ جہاں شارجہ میں دونوں ممالک کی ٹیمیں 17 اور 19 مئی کو مدمقابل آئیں گی۔

دوسری جانب پاکستان اور بنگلا دیش کے خلاف سیریز کا نیا مجوزہ پلان سامنے آگیا، پانچ ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کا آغآز اب لاہور سے ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے حتمی شیڈول مقامی معاملات طے ہونے کے بعد جاری کیا جائے گا۔ پی ایس ایل کو ری شیڈول کرنے کے بعد اب پاکستان اور بنگلہ دیش کے سیریز کا نیا پروگرام ترتیب دیا جارہا ہے۔

ذرائع کےمطابق نئی تجویز کے تحت اب ستائیس مئی کو پہلا میچ قذافی اسٹیڈیم میں کرانے کا جائزہ لیا جارہاہے۔ جس کے بعد دو میچز کی میزبانی فیصل آباد کو سونپی جائے گی جبکہ سیریز کے آخری دو میچ لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پی ایس ایل 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے درمیان میچ کھیلا جائے گا
  • پی ایس ایل میلہ آج سے دوبارہ شروع، پشاور زلمی اور کراچی کنگز آمنے سامنے ہوں گے
  • راولپنڈی؛ 20 سالہ طالبہ کیساتھ زیادتی، مجرم کو مرتے دم تک پھانسی پر لٹکائے رکھنے کا حکم
  • یوم تشکر، گلگت میں 21 توپوں کی سلامی
  • شان مسعود کی پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے اہم خبر آگئی
  • بنگلادیشی حکومت ٹی 20 سیریز کیلیے ٹیم کو پاکستان بھیجے گی؟ کرکٹ بورڈ نے بتادیا
  • فیکٹ چیک؛ راولپنڈی اسٹیڈیم کے تباہ ہونے کی جعلی تصاویر وائرل
  • 20 دن پہلے کا پاکستان اور آج کا پاکستان بالکل مختلف ہے: مصطفیٰ کمال
  • راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم کے اطراف سرچ آپریشن