امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کنٹرول لائن پر بسنے والوں کی حفاظت یقینی بنائے، قوم متحد ہے، حکومت سے امید ہے کشمیر کا مسئلہ حل کرائے گی، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، کشمیر اور پاکستان یک جان ہیں۔ یوم تشکر منانے کے لیے حافظ نعیم الرحمان آزاد کشمیر کنڑول لائن پر پہنچ گئے، کشمیریوں کے ساتھ مل کر کنٹرول لائن عباس پور پر یوم تشکر منایا، اُن کا آزاد کشمیر میں جگہ جگہ والہانہ استقبال کیا گیا اور پاکستان زندہ آباد کے نعرے لگائے گئے ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ بھارت کا غرور خاک میں مل گیا، پاکستان کو فتح ملی، کشمیر اور پاکستان یک جان ہیں، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کنٹرول لائن پر بسنے والوں کی حفاظت یقینی بنائے، قوم متحد ہے، حکومت سے امید ہے کشمیر کا مسئلہ حل کرائے گی، مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔ حافظ نعیم الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ حکمرانوں پر نظر رکھی جائے، کشمیر پر حق خوداردیت کے علاوہ کوئی سمجھوتہ قبول نہیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کشمیر کا

پڑھیں:

14 اگست کا مبارک دن اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، کاشف سعید شیخ

شکارپور مین ریلی سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سندھ نے کہا کہ آزاد ملک میں آج بھی وڈیروں، جاگیرداروں، سرمایہ داروں، ججوں، جرنیلوں اور بد مست بیوروکریسی کے لیے صحت اور تعلیم کی وی آئی پی سہولیات موجود ہیں، جبکہ عام عوام کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ 14 اگست کا بابرکت دن ہمارے لیے اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، جس کو برقرار رکھنے اور مضبوط کرنے کے لیے عوام کو مل کر جدوجہد جاری رکھنی ہوگی، جماعت اسلامی ملک کو کرپشن، ناانصافی اور بیروزگاری سے پاک کرنے کے لیے مسلسل 87 سالوں سے جدوجہد کر رہی ہے، قوم کو اب کرپٹ، نااہل اور ظالم حکمران ٹولے سے نجات حاصل کرنے کے لیے آگے بڑھ کر جماعت اسلامی کا بھرپور ساتھ دینا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان کی آزادی کی 78ویں سالگرہ کے موقع پر جماعت اسلامی شکارپور کی جانب سے منعقدہ "پاکستان زندہ باد موٹر سائیکل ریلی" سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ریلی کی قیادت صوبائی امیر کاشف سعید شیخ، ضلعی امیر شکارپور عبدالسمیع بھٹی، مقامی امیر مولانا صدرالدین مہر، مولانا محمود الٰہی ہکڑو، اور استاد عبدالفتاح سھندڑو نے کی۔ ریلی میں شہریوں اور جماعت اسلامی کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں بھرپور شرکت کی، جن کے ہاتھوں میں پاکستان اور فلسطین کے جھنڈے تھے۔ جنہوں نے پاکستان اور فلسطین کے حق میں زور دار نعرے لگائے اور وطن سے محبت کا اظہار کیا۔

کاشف شیخ نے کہا کہ کلمے کی بنیاد پر حاصل کی گئی اس مملکتِ خداداد کے عوام 78 سال گزرنے کے باوجود آج بھی حقیقی آزادی کے متلاشی ہیں، ہمارے اوپر گورے انگریزوں کی جگہ نااہل، کرپٹ اور بے حس کالے انگریزوں اور امریکہ کے غلاموں کی حکومت جاری ہے، ججوں، جرنیلوں، بیوروکریسی اور بے حس سیاستدانوں نے دنیا کی پہلی اسلامی ایٹمی ریاست کو ناکام معاشی اور سیاسی پالیسیوں کی وجہ سے آئی ایم ایف اور امریکہ کی غلامی میں دھکیل دیا ہے، جس کے نتیجے میں سونا، کوئلہ، گیس اور تیل سے مالا مال اس ملک کے عوام آج بھوک، بدحالی اور بے روزگاری کا شکار ہو کر اجتماعی خودکشی پر مجبور ہیں۔ کاشف شیخ نے مزید کہا کہ آزاد ملک میں آج بھی وڈیروں، جاگیرداروں، سرمایہ داروں، ججوں، جرنیلوں اور بد مست بیوروکریسی کے لیے صحت اور تعلیم کی وی آئی پی سہولیات موجود ہیں، جبکہ عام عوام کو پینے کا صاف پانی تک میسر نہیں، ایک ہی ملک میں دوہرا نظام نافذ کر کے حکمران طبقے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ ملک صرف ان کی لوٹ مار کے لیے بنایا گیا تھا، آج بھی سندھ میں ستر لاکھ بچے تعلیم سے محروم ہیں، جبکہ ملک میں نو کروڑ افراد غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • خیبر پی کے میں گاؤں بہہ گئے، امدادی کارروائیاں شروع کر دیں: حافظ نعیم
  • حصول مقاصد پاکستان کیلئے آزادانہ پالیسیاں ضروری: حافظ نعیم
  • 14 اگست کا مبارک دن اللہ تعالیٰ کی بڑی نعمت اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، کاشف سعید شیخ
  • پاکستان صرف امت نہیں بلکہ دنیا کے تمام مظلوم انسانوں کا ترجمان ہوگا، حافظ نعیم
  • 78 برس گزرنے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے: حافظ نعیم
  • 78 برس گزرنے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے: حافظ نعیم الرحمٰن
  • حکومت اور اپوزیشن مل بانٹ کر کھانے کے ماہر:حافظ نعیم
  • کراچی کے نوجوانوں کیلئے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند ہیں( حافظ نعیم)
  • کراچی کے نوجوانوں کیلیے سرکاری نوکریوں کے دروازے بند ہیں، پی پی تعصب کو فروغ دے رہی ہے، حافظ نعیم
  • جماعت اسلامی کراچی کے عوام کو تنہا نہیں چھوڑے گی: حافظ نعیم