ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات کا خصوصی ویڈیو انٹرویو
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ مجلس وحدت مسلمین میں تاحیات قیادت کی کوئی پالیسی نہیں، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کی نسبت مجلس وحدت کا انٹرا پارٹی الیکشن کا سسٹم شفاف اور شاندار ہے۔ انہوں نے کہا کہ جو لوگ مجلس سے وابستہ نہیں، انہیں مجلس کی پالیسیوں پر تنقید کا بھی کوئی حق نہیں۔ متعلقہ فائیلیںسید اسد عباس نقوی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری سیاسیات ہیں۔ تحریک انصاف کے سابق دور میں وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر بھی رہ چکے ہیں۔ زمانہ طالب علمی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مختلف عہدوں پر بھی کام کرچکے ہیں۔ ملکی سیاست میں اپنی ایک پہچان رکھتے ہیں۔ ایم ڈبلیو ایم کیساتھ وابستہ ہیں اور دیگر سیاسی جماعتوں کیساتھ بھی اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔ بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے بھی نمایاں خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے ان کیساتھ لاہور میں ایک اہم نشست کی، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: پاکستان کے
پڑھیں:
مولانا اظہر ندیم مجلس علمائے مکتب اہلبیتؑ ڈیرہ اسماعیل خان کے صدر منتخب
اجلاس میں سید حسنین عباس گردیزی مرکزی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ، مولانا احمد علی روحانی صدر مجلس علماء مکتب اہل بیت صوبہ کے پی کے اور مولانا سید نعیم الحسن نقوی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس علماء مکتب اہل بیت پاکستان نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس علماء مکتب اہل بیتؑ پاکستان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علماء کرام کا ایک اجلاس منعقد ہوا، جس میں سید حسنین عباس گردیزی مرکزی صدر مجلس علماء مکتب اہلبیتؑ، مولانا احمد علی روحانی صدر مجلس علماء مکتب اہل بیت صوبہ کے پی کے اور مولانا سید نعیم الحسن نقوی مرکزی سیکرٹری فلاح و بہبود مجلس علماء مکتب اہل بیت پاکستان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے 44 علماء کرام شریک ہوئے، جس میں علمی موضوعات پر علماء کرام نے گفتگو کی اور آئندہ تین سالوں کے لیے مولانا اظہر ندیم کو ضلع کا صدر بنایا گیا، دعائے امام زمانہ علیہ السلام سے اجلاس کا اختتام ہوا۔