بھارتی جارحیت سے شہدا کے ورثا و زخمی افراد کو معاوضہ، وفاق نے آزاد کشمیر حکومت کو کتنی رقم فراہم کی ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
وفاقی حکومت نے بھارتی جارحیت سے شہدا کے ورثا و زخمی افراد کو معاوضوں کی ادائیگی کے لیے حکومت آزاد کشمیر کو رقم فراہم کردی ہے، وفاق کی جانب سے آزاد کشمیر کے لیے 532 ملین روپے فراہم کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم کا ہرسال 10 مئی کو یوم معرکہ حق منانے، شہدا و زخمیوں کے لیے پیکج کا اعلان
حکومت پاکستان کی جانب سے دیے گئے پیکج کے تحت شہدا کے ورثا کو ایک کروڑ روپے دیے جائینگے، شدید زخمیوں کو 20 لاکھ اور دیگر زخمیوں کو 10 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے، اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رقم اس رقم کے علاوہ ہے جو حکومت آزاد کشمیر شہدا کے ورثا اور زخمیوں کو فراہم کرچکی ہے ۔
حکومت آزاد کشمیر بھارتی جارحیت سے شہید کے ورثا کو 10 لاکھ روپے فی کس جبکہ معذورہونے والے افراد کو 8 لاکھ روپے فی کس معاوضوں کی مد میں دے چکی ہے، آزاد حکومت شدید زخمیوں کو 3 لاکھ اور معمولی زخمیوں کو 50 ہزار فی کس ادا کرچکی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم اور جنرل عاصم منیر کی شہید اسکوارڈن لیڈر کے اہل خانہ سے ملاقات، شہدا کو خراج تحسین
حکومت آزاد کشمیر نے شہدا کے ورثا کو گھر گھر جا کر معاوضہ جات کی ادائیگی کردی ہے۔
دوسری جانب حکومت آزادکشمیر کی جانب سے بھارتی جارحیت سے متاثرہ گھروں اور دوکانوں کو پہنچنے والے نقصان کے تعین کے لیے کمیٹیاں قائم کردی گئی ہیں، کمیٹیوں کی رپورٹس کی روشنی میں گھروں و دوکانوں کے معاوضہ جات کی ادائیگی عمل میں لائی جائے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آزاد کشمیر بھارتی جارحیت پاکستان شہدا معاوضہ وفاقی حکومت.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی جارحیت پاکستان معاوضہ وفاقی حکومت حکومت آزاد کشمیر بھارتی جارحیت سے شہدا کے ورثا زخمیوں کو کے لیے
پڑھیں:
کندھکوٹ،مسلح افراد نے بیوی بچوں کے سامنے شوہر کو قتل کردیا
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت) ایک طرف بدامنی تو دوسری جانب قبائلی جھکڑوں نے کشمور کے لوگوں کا جینا اجیرن کر دیا ہے۔ گزشتہ روز کشمور تھانہ کی حدود 45 آر ڈی لنک روڈ پر نامعلوم مسلح افراد نے ایک شخص کو بیوی بچوں کے سامنے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ مسلح افراد فائرنگ کرتے ہوئے موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ مقتول کی شناخت 45 سالہ حسین بخش مزاری کے نام سے ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کیلئے تعلقہ اسپتال کشمور منتقل کیا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی گئی۔ لاش گھر پہنچنے پر کہرام مچ گیا۔ مقتول کے ورثا کا کہنا تھا کہ ہماری کسی سے کوئی دشمنی نہیں کھڑد مزاری برادری نے ناحق ہمارے جوان کو قتل کر دیا۔ علاقے میں افواہیں گردش کر رہیں تھیں کہ فریقین میں چوری کے معاملے پر کشیدگی برقرار تھی۔ کھڑد برادری کا ایک شخص چوری کے معاملے پر قتل ہوچکا تھا جس کے بدلے میں حسین بخش مزاری کو قتل کیا گیا۔ دوسری جانب رابطہ کرنے پر ہیڈ محرر کشمور تھانہ جام مرید کا کہنا تھا کہ ورثا کفن دفن سے فارغ ہو کر جب واپس آئیں گے تو مقدمہ درج کیا جائے گا اور قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی اور فریقین پڑوسی ہونے کی وجہ سے مورچہ بند ہوگئے ہیں۔