بنیان مرصوص: وزیراعلیٰ سندھ کا شہدا کے ورثا کیلئے ایک کروڑ اور زخمیوں کیلئے 10 لاکھ کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
کراچی(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے بھارتی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہونے والے شہدا کے ورثا کے لیے ایک کروڑ اور زخمیوں کے لیے 10 لاکھ روپے فی کس امداد کا اعلان کیا ہے۔
آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر یوم تشکر کے حوالے سے سندھ سیکریٹریٹ میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے پرچم کشائی کی جب کہ صوبائی وزرا، مشیران، معاونین خصوصی، چیف سیکرٹری و دیگر افسران بھی تقریب میں شریک ہوئے، اس موقع پر قومی ترانہ بجا کروطن سے محبت کا اظہاربھی کیا گیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ہمارے جوانوں نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، مادرِ وطن کا دفاع ہر پاکستانی کا اولین فریضہ ہے اور وطن کی عزت پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا۔
دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی جارحت کے خلاف پوری قوم نے متحد ہو کر مقابلہ کیا، ہماری مسلح افواج نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔
انہوں نے سندھ کے عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ وہ یوم تشکر منائیں اور شہداکیلئے دعا کریں، اللہ تعالیٰ نے جو فتح ہمیں دی ہے اس کامیابی کو ملک کی بہتری کیلئے استعمال کریں۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
لیسکو کی ریکوری مہم، رواں ماہ 6 کروڑ 13 لاکھ روپے وصول
شاہدسپرا:لیسکو کی جانب سے نادہندگان سے واجبات کی وصولی کے لیے جاری ریکوری مہم کے دوران رواں ماہ 6 کروڑ 13 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی۔
نومبر میں مجموعی طور پر 2400 نادہندگان سے واجبات وصول کیے گئے۔
اعداد و شمار کے مطابق سنٹرل سرکل: 368 نادہندگان سے 1 کروڑ 68 لاکھ 20 ہزار روپے ریکوری کی گئی،ایسٹرن سرکل: 134 نادہندگان سے 48 لاکھ 60 ہزار روپے،سدرن سرکل: 2 نادہندگان سے 1 لاکھ 20 ہزار روپے،شیخوپورہ سرکل: 218 نادہندگان سے 49 لاکھ 50 ہزار روپے،قصور سرکل 1343 نادہندگان سے 2 کروڑ 83 لاکھ 80 ہزار روپے سب سے بڑی ریکوری کی گئی،ننکانہ سرکل 132 نادہندگان سے 14 لاکھ 40 ہزار روپے کی ریکوری کی گئی۔
صوبہ بھر میں ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کا سلسلہ تیزی سے جاری
ریکوری آپریشن پولیس، رینجرز اور ضلعی انتظامیہ پر مشتمل ڈسکوز سپورٹ یونٹ کی مدد سے کیا گیا۔
سی ای او لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ کا کہنا تھا کہ نادہندگان کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں پالیسی کا حصہ ہیں۔
ترجمان لیسکو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ واجبات بروقت ادا کریں تاکہ ترسیلی نظام مالی دباؤ سے محفوظ رہے۔