نیو یارک میں تقریب، پاک فضائیہ کے ہیرو کامران مسیح کو خواج تحسین
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
اسلام آباد (خبر نگار) پاکستان ایئر فورس کے ہیرو کامران مسیح کے اعزاز میں نیویارک میں تقریب ہوئی جس میں سابق وفاقی وزیر اکرم مسیح گل نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پاک فوج کی تاریخی کامیابی پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی۔ تقریب کا اہتمام پاکستان کرسچئن ایسوسی ایشن، اوورسیز پاکستانی گلوبل فائونڈیشن اور کونسل آن پاک-امریکہ ریلیشنز کے اشتراک سے کیا گیا، جس کا مقصد پاک فوج کی جرات مندانہ کارکردگی کو سراہنا اور قوم کی جانب سے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔ اکرم مسیح گل نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شیر دل پائلٹ کامران مسیح کی بہادری پر قوم کی جانب سے خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پاک فضائیہ کے شیر دل پائلٹ کامران مسیح نے دفاع وطن میں بہادری کی مثال قائم کی اور دشمن کی صفوں کو تہہ تیغ کرتے ہوئے بخیرو عافیت واپس پہنچے۔ اس موقع پر ولیم شہزاد، جیمس سپرین، پاسٹر روبن یامین، مشتاق کمبوہ، محمد ظہیر، مسز طاہرہ شریف و دیگر مقررین نے بھی اظہار خیال کیا۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
کلیدی لفظ: کامران مسیح
پڑھیں:
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کاروزانہ تعین ; سینٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع
سٹی 42: سینیٹر کامران مرتضیٰ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے روزانہ تعین کے مجوزہ فیصلے پر سینیٹ میں توجہ دلاؤ نوٹس جمع کرا دیا۔
توجہ دلاؤ نوٹس میں وفاقی حکومت کے پندرہ روزہ نظام کے بجائے روزانہ قیمتوں کے تعین کے مجوزہ فیصلے پر وضاحت طلب کی گئی۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے روزانہ قیمتوں کے تعین کے ممکنہ مہنگائی پر اثرات پر تشویش کا اظہار کیا۔
نوٹس متن کے مطابق مجوزہ نظام سے ٹرانسپورٹ اخراجات اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے،توجہ دلاؤ نوٹس میں کاروباری سرگرمیوں اور عوامی زندگی کے اخراجات پر ممکنہ اثرات سے متعلق سوالات اٹھائے گئے۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے مجوزہ پالیسی کی وجوہات اور نفاذ کے طریقہ کار کی تفصیلات طلب کر لیں۔
پاکستان کے ماحولیاتی نمونوں میں پولیو وائرس کی مثبت شرح میں کمی آگئی
نوٹس میں صارفین کو قیمتوں کے غیر معمولی اتار چڑھاؤ سے تحفظ دینے کے لیے مجوزہ اقدامات سے بھی آگاہ کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔سینیٹر کامران مرتضیٰ نے حکومت سے عوام کو ممکنہ منفی اثرات سے بچانے کے لیے حفاظتی اقدامات کی تفصیلات سینیٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا.