انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کنٹریکٹ قواعد و ضوابط کے تحت بھارت غیر ملکی پلیئرز کو واپسی کیلئے مجبور نہیں کرسکتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق آئی پی ایل قوانین کے تحت اگر کھلاڑی غیرمعمولی حالات جیسا کہ جنگ، قدرتی آفات یا پھر سیاسی بدنظمی کی صورت میں معاہدوں پر عمل درآمد نہ کرنے کیلئے آزاد ہوں گے اور اسکے کیلئے انہیں بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) اور فرنچائزز کی اجازت درکار نہیں ہوگی۔

پاکستان کے ہاتھوں جنگی میدان پر شکست کے بعد بھارتی بورڈ نے آئی پی ایل کو دوبارہ شروع کرنے کا اعلان تو کردیا ہے تاہم غیر ملکی کرکٹرز لیگ میں واپسی کو خطرہ سمجھتے ہوئے واپسی سے انکار کررہے ہیں جبکہ دیگر بورڈز بھی اپنے پلئیرز کی سیکیورٹی پر سوال اٹھارہے ہیں۔

مزید پڑھیں: آسٹریلوی کرکٹرز بھارت جانے سے کترانے لگے، وارنر پاکستان واپسی کو تیار

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے دیگر بورڈز پر اپنا اثر رسوخ استعمال کرکے کھلاڑیوں کو واپس آنے کا پیغام پہنچایا ہے، جو آئی پی ایل کے اپنے قانون کی خلاف ورزی ہے۔

مزید پڑھیں: "نامور کرکٹرز کا آئی پی ایل کھیلنے سے انکار؛ بھارتی بورڈ کو ہضم نہ ہوا"

کرکٹ آسٹریلیا نے گزشتہ روز اپنے جاری کردہ اعلامیے میں کہا تھا کہ بورڈ پلئیرز کے فیصلے کا احترام کرے گا، اگر وہ جانا چاہتے ہیں تو کوئی نہیں روکے گا تاہم ٹیم مینجمنٹ ورلڈ ٹیسٹ چیمپئین شپ میں شریک کھلاڑیوں سے متعلق فیصلے کا حق رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں: انگلش کرکٹرز کو بھی آئی پی ایل میں شرکت کی اجازت نہیں مل سکی 

بورڈ نے مزید کہا تھا کہ اپنے کرکٹرز کی حفاظتی انتظامات سے متعلق بھارتی بورڈ کیساتھ رابطے میں ہیں۔

اسی طرح انگلیںڈ کرکٹ بورڈ نے بھی اعلان کیا تھا کہ وہ ناک آؤٹ راؤنڈ میں شرکت کیلئے اپنے پلئیرز کو بھارت جانے کی اجازت نہیں دے گا۔

مزید پڑھیں: غیر ملکی کھلاڑیوں کے خدشات، آئی پی ایل انتظامیہ گھٹنے ٹیکنے پر مجبور

دوسری جانب پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں غیر ملکی کرکٹرز اپنے آپکو محفوظ تصور کررہے ہیں، انگلینڈ کے ایلکس ہیلز، آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر، بنگلادیش کے اسٹار کرکٹر شکیب الحسن، سری لنکا کے دنیش چندیمل سمیت کئی اسٹارز پاکستان آکر کھیلنے کیلئے راضی ہیں۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ا ئی پی ایل مزید پڑھیں غیر ملکی

پڑھیں:

اپنے سپہ سالار بھائی فیلڈ مارشل کو خراج تحسین، عوام کی زندگی میں بہتری کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑونگی: مریم نواز

لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ نیوز رپورٹر)  وزیراعلیٰ مریم نواز نے یادگار معرکہ حق، میوزیم اور پارک پراجیکٹ کی نقاب کشائی کی تقریب سے خطاب میں  کہا میں وعدہ کرتی ہوں کہ عوام کی زندگی میں بہتری لانے کے لئے کوئی کسر نہیں چھوڑوں گی۔ عہد کرتے ہیں کہ پاکستان کو غربت سے آزاد کرانے کے لئے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ اب غربت اور جہالت کے خلاف جنگ لڑیں گے۔ ملک کو بہتر بنانے کی جنگ ہوگی۔ فتنہ وفساد کے خلاف جنگ ہوگی۔ جنگ جیتنے کے لئے جنگی سازوسامان نہیں بلکہ اللہ پر غیر متزلزل ایمان ضروری ہے۔ پاک فضائیہ نے جے ایف تھنڈر، رافیل مار گرائے تو کسی کو یقین نہیں آرہا تھا۔ سیاسی طورپر تقسیم ہو کر لڑتے تو کبھی جنگ نہ جیت پاتے۔ معرکہ حق سے دنیا جان گئی کہ بنیان مرصوص کا مطلب کیا ہوتا ہے۔ لیپ ٹاپ سکیم کے لئے کالجز میں جا کر سمجھ آیا ’’یہ وطن تمہارا ہے، تم ہو پاسباں اس کے‘‘۔ پوری قوم نے متحد اور یک جان ہو کر سیسہ پلائی دیوار کھڑی کردی۔ دشمن کے رافیل طیارے گرانے والوں کوقوم سلام پیش کرتی ہے۔ اپنے سپہ سالار بھائی فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جنہوں نے وار ٹائم لیڈرشپ کا اعلیٰ مظاہرہ کر کے پاکستان کو فتح سے ہمکنار کیا۔ آزادی کا یہ دن پاکستانی قوم کے نام ہے۔ پوری قوم سیسہ پلائی دیوارکی طرح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ یوم آزادی ان ماؤں کے نام جو ماتھا چوم کر بیٹوں کو میدان جنگ میں بھیجتی ہیں۔ جوان بیٹوں کو رخصت کرنے والی ماؤں کو قوم، نوازشریف اور میں سر جھکا کر سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔ اپنے سہاگ وطن کے لئے پیش کرنے والی بیٹیوں کو سلام کرتے ہیں۔ دفاع وطن کے لئے یتیمی کا تاج سر پر سجانے والے بچوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ آزادی کا دن وطن کے ان بیٹوں کے نام جنہوں نے خون دے کر وطن کی حفاظت کی۔ یوم آزادی کو سرحدوں پر دلیری سے لڑنے والے غازیو ں کے نام کرتے ہیں۔ ہر سال یوم آزادی مناتے ہیں مگر معرکہ حق کی وجہ سے اس سال مزہ ہی اور ہے۔ آج کا دن دشمن کے حملوں کا منہ توڑ جواب دینے والے جانبازوں کے نا م ہے۔ آج کا دن افواج پاکستان کی لیڈرشپ، افسروں اور جوانوں کے نام ہے۔ ملک کو ایٹمی طاقت بنا کر دفاع کو نا قابل تسخیر بنانے والے نوازشریف کے نام ہے۔ سب سے درخواست کرتی ہوں کہ آج وطن کو عظیم سے عظیم تر بنانے کا عزم کر کے اٹھیں۔ مزدور، کسانوں، ٹیچر، طلبہ اور سیاستدانوں کو کہنا چاہتی ہو ں کہ سیاسی مخالفت ایک طرف وطن کو مقدم رکھیں۔ ملک و قوم کی خدمت کا اعزاز ہرکسی کے نصیب میں نہیں ہوتا۔ بڑا عہدہ مل جائے نیت اچھی نہ ہو تو رسوائی ہوتی ہے۔ 2018ء سے شروع ہونے والے تنزلی کا سفر ختم ہوا ہے۔ یہ مٹی بہت زرخیز ہے، تھوڑا سا پانی اور تھوڑی سی محنت مانگتی ہے۔ پاکستان نے اپنے سے 4گنا بڑی طاقت کو جذبے کے ساتھ شکست دی۔ دعا ہے کہ پاکستان تا ابد آباد رہے، ہم اپنی زندگی میں رفعتوں کو چھوتا دیکھیں۔ وزیراعلی پنجاب کا منفرد اور اختراعی اقدام۔ پنجاب میں یادگار معرکہ حق، پارک اور میوزیم بنے گا۔ پراجیکٹ کی با ضابطہ نقاب کشائی کی۔ قبل ازیں  وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ’’پاکستان ہمیشہ زندہ باد‘‘- الحمدللہ رب العالمین! قوم کو 78 واں یوم آزادی مبارک ہو۔ وزیراعلیٰ نے جشن آزادی پر تشکر، اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان جیسی بے مثال سر زمین عطا کرنے پر اللہ کریم کا شکر بجا لاتے ہیں۔  ہم آزادی کا دن مناتے ہوئے لاکھوں شہداء کو کیسے بھول سکتے ہیں۔ یوم آزادی پر ہمیں بحیثیت پاکستانی اپنا احتساب کرنا ہوگا، پاکستان نے ہمیں عزت اور آزادی دی ہم نے ملک کو کیا دیا؟۔ قبل ازیں یوم آزادی پر پنجاب بھر میں جشن کی نئی تاریخ رقم ہو گئی۔ تمام 41 اضلاع میں بیک وقت آتش بازی اور لیزر شوز کا نیا ریکارڈ قائم ہوگیا ہے۔ وزیراعلی کی ہدایت پر تمام اضلاع میں 78 ویں یوم آزادی پر خصوصی انتظامات کیے گئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • سینٹرل کنٹریکٹس 2025-26: پرفارمنس پر فیصلہ، کئی کرکٹرز فارغ، نئے ناموں کی انٹری متوقع
  • پی سی بی ویمن کرکٹرز کے لیے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام 21 اگست سے شروع ہوگا
  • قومی کرکٹرز کے سینٹرل کنٹریکٹس: کون ہوگا شامل اور کس کی چھٹی؟
  • 311 رنز کی تاریخی اننگز کھیلنے والے آسٹریلوی کرکٹ لیجنڈ بوب سمپسن انتقال کر گئے
  • بھارتی وزیراعظم کے ایٹمی دھمکیوں اور جھکنے سے انکار کے بیان پر وزیردفاع خواجہ آصف کا ردعمل بھی آگیا
  • وزیراعظم کی بھارتی دفاعی نظام تباہ کرنے والے پائلٹ کیلئے خصوصی پذیرائی 
  • اپنے سپہ سالار بھائی فیلڈ مارشل کو خراج تحسین، عوام کی زندگی میں بہتری کیلئے کوئی کسر نہیں چھوڑونگی: مریم نواز
  • جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پرکوئی سمجھوتا نہیں ہوگا(بلاول بھٹو)
  • چنیوٹ ، جشن آزادی پر وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ کا موٹرسائیکل سواروں کو مفت پیٹرول کا تحفہ
  • جمہوریت، دفاع اور خودمختاری پر کبھی سمجھوتا نہیں ہوگا،بلاول بھٹو زرداری