پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کی خلاف ورزی پورے خطے کیلئے خطرناک ہوگی،بلاول بھٹو کی وارننگ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، حالیہ کشیدگی میں پاکستان کے بیانیے کو بڑی کامیابیاں ملی، پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کی خلاف ورزی پورے خطے کے لیے خطرناک ہوگی۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان نے ثابت کردیا کہ ہم جنگ نہیں چاہتے مگر اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کو بڑی کامیابیاں ملی ہیں، ہمیں بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کا حل نکالنا ہوگا۔بلاول بھٹو نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان سیزفائر کی خلاف ورزی پورے خطے کے لیے خطرناک ہوگی، ہم چاہتے ہیں سیزفائر قائم رہے اور امن کی بنیاد بنے۔چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور دونوں ممالک کے وزرائے اعظم کا بڑا امتحان ہے، یقین ہے مذاکرات میں سندھ طاس معاہدے پر بات ہوگی، پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، پاکستان نے رافیل گرا کر تاریخ رقم کردی ہے، اسرائیل غزہ میں مسلسل بربریت کررہا ہے۔
دریائے سندھ سے نہریں نکالنے کے معاملے پر بات کرتے ہوئے سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم نے کینالز کے معاملے پرمختلف فورمز پر آواز اٹھائی، کینالز کے فیصلے کے بعد ہمارے لیے حکومت کے ساتھ چلنا مشکل تھا، ہم سب کا بیٹھنا سیاسی نظام کی کامیابی ہے، جس فیصلے میں سب کی مشاورت ہو وہ فیصلہ لمبے عرصہ چلتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چاہتے ہیں 1991کے پانی کی تقسیم کے معاہدے پر عمل ہو، این ایف سی ایوارڈ قانون کے مطابق ہونا چاہئے، این ایف سی ایوارڈ میں سالانہ اضافہ بھی ہونا چاہئے، پیپلزپارٹی ہمیشہ سے مفاہمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ہم سب کو مل کر قوم کے مسائل حل کرنا چاہئیں، ہم سیاست میں بات چیت کے حامی رہے ہیں، وزیراعظم اپنے خطاب میں پی ٹی آئی کو دعوت دے چکے ہیں۔
مہنگائی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح میں کمی ہوئی ہے، چاہتے ہیں کہ غربت کی شرح میں بھی کمی ہو، پاکستان میں دہشت گردی کا خاتمہ ہونا چاہیے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربراہموس میزائلوں کے ڈپو کی تباہی کے پاکستانی موقف کی تصدیق ہوگئی براہموس میزائلوں کے ڈپو کی تباہی کے پاکستانی موقف کی تصدیق ہوگئی پاکستان نے 5نہیں ،6بھارتی طیارے مارگرائے، وزیر اعظم شہباز شریف کی تصدیق بھارت تمہارے جنگی جنون کا بخار اتر چکا، اب امن کی بات کرو، ہم تیار ہیں، وزیراعظم بڑے ریلوے اسٹیشنز پر وائی فائی کی سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر غزہ کا بدلہ لے لیا، مولانا فضل الرحمان کوہستان کرپشن، تحقیقات کیلئے وزیراعلی کی سربراہی میں کمیٹی بنانے کا فیصلہ TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: خطرناک ہوگی بلاول بھٹو

پڑھیں:

بلاول بھٹو کی نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر کو عوامی رابطے بڑھانے کی ہدایت

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کو عوامی رابطے بڑھانے کی ہدایت کر دی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات زرداری ہاؤس میں ہوئی، بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ پی پی پی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر فریال تالپور بھی آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم کے ساتھ ملاقات کے موقع پر موجود تھیں۔ دوروان ملاقات چیئرمین پی پی نے نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر سے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل کو حل کرنا آپ کی ذمہ داری ہے، آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے مسائل ذمہ داری اور خوش اسلوبی کے ساتھ حل کریں، عوامی سطح پر رابطوں کو مزید بڑھائیں تاکہ آزاد جموں و کشمیر کے حقیقی مسائل سے مسلسل آگاہی حاصل رہے۔ دوسری جانب آزاد جموں و کشمیر کے نامزد وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور نے اپنی نامزدگی پر پاکستان پیپلز پارٹی کی قیادت سے اظہار تشکر کیا۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ ہو یا آسیان مودی مُنہ چھپا رہا، سات، صفر کی شکست یاد دلائی جاتی رہے گی: بلاول
  • آزاد کشمیر کی حکومت بند کمروں میں بیٹھ کر نہیں چلائیں گے، بلاول بھٹو
  • امریکہ سے پاکستان تک سب بھارت کو یاد دلاتے رہیں گے کہ جنگ میں 7 جہاز گرے تھے، بلاول بھٹو
  • امریکا سے پاکستان تک، بھارت کو سب 7 جہاز گرنے کا یاد دلاتے رہیں گے، بلاول بھٹو
  • پاکستان کی فتح اور مضبوطی پر بلاول کا بھارت کے لیے واضح پیغام
  • بھارت جنگ ہارا، کشمیر کیخلاف سازش بھی ناکام ہوگی، بلاول بھٹو
  • ہم بند کمروں میں بیٹھ کر آزاد کشمیر کی حکومت نہیں چلائیں گے: بلاول بھٹو زرداری
  • بلاول بھٹو سے عالمی پارلیمانی و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
  • بلاول بھٹو سے پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری یاسین کی ملاقات
  • بلاول بھٹو کی نامزد وزیراعظم آزاد کشمیر کو عوامی رابطے بڑھانے کی ہدایت