پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری،آج نوٹیفکیشن جاری ہونے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )اقتصادی رابطہ کمیٹی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی۔
روز نامہ امت نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ریفائنریوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے نقصانات پورے کرنے کیلئے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لٹر 4.12 روپے اضافے کی منظوری دی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ اضافہ سولہ مئی سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے متوقع ریلیف میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، ذرائع کے مطابق آج حکومت نوٹیفکیشن جاری کر سکتی ہے۔
گزشتہ روز اقتصادی رابطہ کمیٹی نے اجلاس میں اصولی فیصلہ کیا کہ 16 مئی سے متوقع پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی میں سے 4.
پاکستان کے ساتھ دہشت گردی پر بات چیت ہو گی، البتہ سندھ طاس معاہدہ التواء میں رہے گا، بھارتی وزیر خارجہ
مزید :ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: کی قیمتوں میں
پڑھیں:
گرمی کی شدت میں اضافے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا
پی ڈی ایم اے نے کے پی میں 15 سے 19 مئی کے دوران گرمی کی شدت میں اضافے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ دن کے اوقات میں درجہ حرارت معمول سے 5 تا 7 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے، 19 اور 20 مئی سے مغربی سسٹم صوبہ کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 19 اور 20 مئی کے پی کے بالائی علاقوں میں بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کی جانب سے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کیا گیا ہے. بزرگ اور بچے صبح 10 سے شام 5 بجے کے دوران براہ راست سورج میں نہ نکلیں۔پی ڈی ایم اے نے ہیلتھ میڈیکل سروسز، پیرا میڈیکس، ریسکیو ڈیپارٹمنٹ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مویشیوں اور پالتو جانوروں کی ضروریات کا خاص خیال رکھا جائے، متعلقہ ادارے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہیں۔پی ڈی ایم اے کا ایمرجنسی آپریشن سینٹر مکمل فعال ہے .عوام ناخوشگوار واقعے کی اطلاع دیں۔