وزیراعظم کا آذربائیجان کے صدر سے رابطہ، بھارتی کشیدگی کے دوران پاکستان کی حمایت پر الہام علیوف کا شکریہ
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15 مئی 2025)وزیر اعظم شہباز شریف سے آذربائیجان کے صدرکا رابطہ، شہباز شریف نے بھارت سے کشیدگی کے دوران آذربائیجان کی طرف سے پاکستان کے ساتھ بھرپور یکجہتی اور حمایت کے اظہار پر صدر الہام علیوف کا شکریہ ادا کیا،وزیراعظم شہباز شریف نے جمہوریہ آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کو ٹیلی فون کیااورجنوبی ایشیا کے حالیہ بحران میں پاکستان کے ساتھ آذربائیجان کی مضبوط یکجہتی اور حمایت پر صدر علیوف کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر علیوف کی مستقل حمایت پاکستانی عوام سے ان کی بے پناہ محبت اور پیار کا ایک اور مظہر ہے۔وزیراعظم شہباز شریف اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف کے درمیان رابطے میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی امن، مسئلہ کشمیر اور حالیہ علاقائی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن ایک بار پھر جارحیت کا سامنا کرنا پڑا تو بھرپور دفاع بھی کرے گا۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان نے علاقائی امن کیلئے بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت پر اتفاق کیا ہے اور اسے برقرار رکھنے کیلئے پرعزم ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے بھارتی قیادت کے حالیہ اشتعال انگیز بیانات پر اپنی تشویش کا اظہار کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ مستقبل میں کسی بھی جارحیت کا سامنا کرنے کیلئے پاکستان اپنی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کا بھرپور دفاع کرے گا۔وزیر اعظم نے زور دے کر کہا کہ جموں و کشمیر کا تنازعہ جنوبی ایشیا میں عدم استحکام کی بنیاد ہے جسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مسئلہ کشمیر پر آذربائیجان کی مسلسل حمایت پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان کے تعلقات وقت کی آزمائش پر پورے اترے ہیں انہوں نے پاکستان میں آذربائیجان کی 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری میں پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور صدر الہام علیوف کو پاکستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔وزیر اعظم نے پاکستان آذربائیجان کے درمیان خصوصی اور وقت کی آزمائش پر پورا اترنے والے برادرانہ تعلقات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس دوستی کو باہمی طور پر فائدہ مند اقتصادی شراکت داری میں بدلنے کیلئے پوری طرح پرعزم ہے۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر علیوف نے حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی شاندار کامیابی پر وزیراعظم کو مبارکباد دی۔ انہوں نے امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے جنگ بندی مفاہمت کا خیرمقدم کیا اور اس بات کا اعادہ کیا کہ آذربائیجان پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں اپنے برادرانہ تعلقات کو مضبوط بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے وزیراعظم شہباز شریف نے آذربائیجان کے صدر صدر الہام علیوف آذربائیجان کی پاکستان کے کہ پاکستان کے ساتھ کہا کہ
پڑھیں:
دشمن پانی کی ایک بوند نہیں چھین سکتا، وزیراعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن یاد رکھے وہ پاکستان سے پانی کی ایک بوند بھی نہیں چھین سکتا ہے۔
اسلام آباد میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت نے پانی سے متعلق حرکت کی تو وہ سبق سکھائیں گے کہ وہ عمر بھر یاد رکھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 4 روز کی جنگ کے بعد ایک نیا پاکستان بن چکا ہے، پاکستانی افواج نے بھارت کو عبرتناک سبق سکھایا، 4 رفال سمیت 6 بھارتی جنگی جہاز گرائے۔
شہباز شریف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان نے بھارت کو وہ کاری ضرب لگائی کہ وہ کبھی نہیں بھولے گا، بھارت کی فوجی طاقت کا غرور 10 مئی کو ڈبو دیا۔ افواج پاکستان سے شکست کھانے والا بھارت پاکستان کے حصے کا ایک بوند پانی نہیں چھین سکتا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بہت کم لوگ ایسے ہیں جنہوں نے تاریخ کا رخ بدلا، اقلیتی بہن بھائی بھی تحریک پاکستان میں شامل تھے۔
انہوں نے کہا کہ قائد اعظم کی قیادت میں پاکستان کی تحریک میں لاکھوں مسلمانوں نے حصہ لیا، زندگی کا ہر طبقہ تحریک پاکستان میں شامل تھا۔