گورنر سندھ نے یوم تشکر کے موقع پر گورنر ہاوس میں پرچم کشائی کی
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے یوم تشکر پر گورنر ہائوس میں پرچم کشائی کی۔گورنر ہائوس کے عملہ اور سکول کے بچوں نے تقریب میں شرکت کی۔جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر قومی ترانہ بجایا گیا، یومِ تشکر کے حوالے سے دعائیں کی گئیں۔
(جاری ہے)
گورنرسندھ نے کہا کہ پوری قوم کو سپہ سالار جنرل سید عاصم منیر کی قیادت میں معرکۂ حق ( آپریشن بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص) میں تاریخ ساز کامیابی نصیب ہوئی۔یہ کامیابی قومی اتحاد، قربانی اور افواجِ پاکستان کی بے مثال حکمتِ عملی کا مظہر ہے۔اس موقع پاک فوج کے افسران و جوانوں کو خراجِ تحسین بھی پیش کیا گیا۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیراعظم، چیئرمین پی سی بی اور وزیراعلیٰ سندھ کی قومی کرکٹ ٹیم کی شاندار کامیابی پر تہنیتی پیغامات
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز میں شاندار کامیابی اور رائزنگ اسٹار ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت اے کے خلاف جیت پر ٹیم کو مبارکباد دی۔
وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے پاکستان کی سری لنکا کے خلاف ون ڈے سیریز جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے عزت، محنت اور ٹیم اسپرٹ کا شاندار مظاہرہ کیا ہے، کھلاڑیوں، کوچز، مینجمنٹ اور چیئرمین پی سی بی کی محنت قابل فخر ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ اس کامیابی نے پوری قوم کو فخر سے بلند کر دیا ہے اور میں پوری ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ ہماری ٹیم آئندہ بھی ملک کا نام روشن کرے گی۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ویل ڈن بوائز، سری لنکا کے خلاف کلین سویپ پر تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد۔
انہوں نے مزید کہا کہ اپنے کھلاڑیوں، کوچز اور انتظامیہ کی محنت اور جذبے پر فخر ہے، لڑکوں پر بھروسہ رکھیں، یہ ملک کے لیے اپنا بہترین کچھ دے رہے ہیں۔
محسن نقوی نے حارث رؤف کو مین آف دی سیریز کے لیے خصوصی مبارکباد دی اور کہا کہ حارث رؤف کی شاندار پرفارمنس نے ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے رائزنگ اسٹار ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی میں بھارت اے ٹیم کے خلاف پاکستان کی شاندار کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شاہینوں نے بھارت کو بُری طرح ڈھیر کردیا اور مجھے امید ہے کہ اسی لگن اور جذبے کو برقرار رکھتے ہوئے شاہین آگے بھی کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے سری لنکا کے خلاف کلین سویپ پر بھی ٹیم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے ثابت کر دیا کہ ان کے عزم و حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرکے سیریز اپنے نام کی۔
وزیراعلیٰ سندھ نے مزید کہا کہ پاکستان قومی کرکٹ ٹیم بھرپور صلاحیت کی مالک ہے اور ان کی مزید کامیابیوں کا ہمیں یقین ہے۔