ملک بھر میں آج یوم تشکر منایا جارہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 16th, May 2025 GMT
معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھر میں آج یوم تشکر منایا جارہا ہے، افواج پاکستان اور پاکستانی عوام کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں31، صوبائی دارالحکومتوں میں21 توپوں کی سلامی دی گئی، اب سے کچھ دیر میں مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا.
پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومت میں منعقد کی جائیں گی.
یوم تشکر کی نمایاں تقریب آج رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی.
وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ یوم تشکر پر ملک بھر میں یادگار شہدا پر پھول رکھےجائیں گے، دعائیہ تقریب ہو گی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: یوم تشکر
پڑھیں:
پاکستان ریفائنری لیمیٹڈ کا 15 روز کیلئے ری جنریشن شٹ ڈاؤن کا اعلان
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان ریفائنری لمیٹڈ کی جانب سے 15 روز کے لیے ری جنریشن شٹ ڈاؤن کا اعلان کیا گیا ہے۔
کمپنی کی جانب سے کیے گئے فیصلے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو باضابطہ مطلع کردیا گیا ہے۔ پی آر ایل کے پی ایس ایکس کو لکھے گئے خط کے مطابق 17 اگست 2025ء سے ری جنریشن شٹ ڈاؤن شروع کیا جارہا ہے۔
خط میں کہا گیا ہے کہ شٹ ڈاؤن تقریباً 15 دن جاری رہے گا، اس دوران ریفائنری کی تمام پیداوار معطل رہے گی۔ شٹ ڈاؤن پلانٹ کی دیکھ بھال اور تکنیکی بحالی کے لیے کیا جارہا ہے ۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ریفائنری کی بندش سے تیل و دیگر مصنوعات کی سپلائی چین پر جزوی اثر پڑنے کا امکان ہے۔
مہنگائی سے پریشان ن لیگ کی سپورٹرخاتون پنجاب حکومت کو کوسنے لگی،کھری کھری سنا دیں
مزید :