اسلام آباد(نیو زڈیسک)وفاقی حکومت نے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے اور معرکہ حق میں تاریخی فتح پر کل 16 مئی بروز جمعہ قومی سطح پر یوم تشکر منانے کا اعلان کردیا۔

رپورٹ کے مطابق یوم تشکر کے موقع پر دن کا آغاز مسجدوں میں قرآن خوانی اور خصوصی دعاؤں سے کیا جائے گا، وفاقی درالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارلحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی۔

مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا، پرچم کشائی کی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومت میں منعقد کی جائیں گی۔

ملک بھر میں یادگار شہدا پر پھول رکھے جائیں گے اور دعائیہ تقریب منعقد ہو گی، آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں کی جائیں گی۔

یوم تشکر کی نمایاں تقریب کل رات پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔

تقریب میں تمام مکاتب فِکرسے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم ہوں گے جب کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور مسلح افواج کے سربراہ بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان نے امریکا کو ’زیرو ٹیرف‘ دو طرفہ تجارتی معاہدے کی پیشکش کردی

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: یوم تشکر

پڑھیں:

خصوصی افراد کو مساوی ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے: وزیرِ اعلیٰ سندھ

سید مراد علی شاہ—فائل فوٹو

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ خصوصی افراد کو مساوی ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے، شراکت دار تنظیموں کا کردار خصوصی افراد تک مدد پہنچانے میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ نے کہا کہ کوئی بھی خصوصی فرد پیچھے نہ رہ جائے، خصوصی افراد کو سوشل پروٹیکشن نیٹ ورک میں مؤثر انداز میں شامل کیا جائے گا۔ 

وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ فنڈز کا شفاف اور مؤثر استعمال یقینی بنایا جائے گا، امداد ان افراد تک پہنچنی چاہیے جو واقعی اس کے مستحق ہیں۔ 

انہوں نے کہا کہ خصوصی افراد کے حقوق کے لیے سندھ حکومت رہنمائی کا کردار ادا کر رہی ہے، خصوصی افراد کے لیے ایک جامع اور فعال فلاحی ماڈل پر عمل جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی فوج کے سربراہ کا اسرائیل سے جنگ میں حمایت پر پاکستان سے اظہار تشکر
  • فرزند پاکستان ایوارڈ ملنے پر چوہدری شفقت کا اظہارِ تشکر، وطن کیلئے زرمبادلہ اور مضبوط معیشت کی خواہش کا اظہار
  • بھارت معرکہ حق کبھی بھلا نہیں سکے گا، دوبارہ حملہ کیا تو بغیر جھجھک کے جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو سی ڈی اے کو تحلیل کرنے کی ہدایت کردی
  • روس-یوکرین مذاکرات کا تیسرا دور منعقد کیا جائے گا،  روسی صدر
  •  روس-یوکرین مذاکرات کا تیسرا دور منعقد کیا جائے گا،  روسی صدر
  • مریم نواز کا جنوبی پنجاب کے 24 اضلاع کیلئے بڑا اعلان
  • خصوصی افراد کو مساوی ترقی کے مواقع فراہم کیے جائیں گے: وزیرِ اعلیٰ سندھ
  • وفاقی حکومت نے عبوری محصولات کے اعداد و شمار کی اشاعت پر پابندی لگا دی
  • وزیراعظم کی ارکان سینیٹ و قومی اسمبلی سے خصوصی ملاقات؛ بجٹ منظوری پر اظہار تشکر