پہلگام ڈراما کامیاب کرنے کے لیے مودی نے کیا اقدامات کیے، بھارتی فوجی نے بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
مودی کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سابق بھارتی فوجی نے دھماکہ خیز انکشافات کردیے۔
یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملے کی تحقیقات سے قبل بھارت پاکستان پر حملہ کرکے عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب
ذرائع کے مطابق جعلی پہلگام حملے کے ناقابل تردید شواہد منظر عام پر جس کے باعث مودی پر تنقید کے وار کا آغاز ہوگیا ہے کیوں کہ ایک سابق بھارتی فوج کے اہلکار نے مودی کے فالس فلیگ ڈراموں سے پردہ اٹھا دیا ہے۔
یاد رہے کہ مودی حکومت نے 22 اپریل کو مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہونے والے واقعے کا ذمے دار پاکستان کو قرار دیتے ہوئے پاکستان کے خلاف جارحیت کا آغاز کردیا تھا جس پر پاکستان کی جانب سے معرکہ حق اور اس کے اہم حصے آپریشن بنیان مرصوص کا آغاز کیا گیا جس نے دشمن کے دانت کھٹے کردیے۔
مزید پڑھیے: پہلگام حملہ: بھارت کی سفارتی تنہائی، پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر تسلیم
پاکستان کی جانب سے بڑے تحمل کے بعد ٹھوک بجا کر جواب سے بھارت اور اس کی افواج کو منہ کی کھانی پڑی اور اب دشمن کی جانب سے جنگ سے ہاتھ اٹھاتے ہوئے امریکا سے ثالثی کی درخواست کی گئی ہے۔
مودی کو کھری کھری سناتے ہوئے سابق بھارتی فوجی نے انکشاف کیا کہ اس نے 18 سال بھارتی فوج میں خدمات انجام دیں اور پہلگام میں بھی تعینات رہا۔
سابق فوجی کا کہنا ہے کہ پہلگام میں آرمی، سی آر پی ایف اور بی ایس ایف کی 3 چیک پوسٹیں ہوتی تھیں اور بغیر مکمل تفتیش وہاں کسی کا داخلہ ناممکن تھا۔
اہلکار نے کہا کہ فوجی بھی تلاشی کے بغیر داخل نہیں ہو سکتے تھے اور سیکیورٹی فول پروف تھی۔
چیک پوسٹس ختم کیسے ہوئیں؟سابق فوجی اہلکار نے کہا کہ امیت شاہ نے ایک ہفتہ قبل اچانک دورے کے بعد تمام چیک پوسٹیں ختم کرنے کا حکم دیا جس کے محض ایک ہفتے بعد پہلگام حملہ ہو گیا، کیا یہ محض اتفاق ہوسکتا ہے۔
اہلکار نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں دہشتگردی کی پشت پناہی مودی اور امیت شاہ کرتے ہیں اور یہ دونوں اور آر ایس ایس پہلگام جیسے جعلی حملوں کے اصل ماسٹر مائنڈز ہیں۔
مزید پڑھیں: معرکہ بنیان مرصوص کی تکمیل پر آئی ایس پی آر کی جانب سے خصوصی نغمہ جاری
دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجی کے انکشافات نے مودی کے فالس فلیگ نیٹ ورک کا بھانڈا پھوڑ دیا۔
انہوں نے کہا کہ مودی سرکار انتخابی فائدے کے لیے ملک کو خون میں نہلانے سے بھی گریز نہیں کرتی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آپریشن بنیان مرصوص پاک بھارت کشیدگی پہلگام ڈراما معرکہ حق مودی کا فالس فلیگ آپریشن.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آپریشن بنیان مرصوص پاک بھارت کشیدگی پہلگام ڈراما معرکہ حق مودی کا فالس فلیگ ا پریشن بھارتی فوجی کی جانب سے اہلکار نے فالس فلیگ نے کہا کہ
پڑھیں:
فیلڈ مارشل کے کامیاب امریکی دورے پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے قراراداد پنجاب اسمبلی میں جمع
سٹی 42 : فیلڈ مارشل آرمی چیف سید عاصم منیر کے کامیاب امریکی دورے اور بھارتی عزائم بے نقاب کرنے پر خراج تحسین پیش کرنے کیلئے استحکام پاکستان پارٹی کے ایم پی اے شعیب صدیقی نے پنجاب اسمبلی میں قرار داد جمع کر دی۔
قرارداد کے متن کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، بھارت کادہشتگردانہ چہرہ عالمی سطح پر بے نقاب کرنا اورملکی وقار بلند کرنا قابل ستائش ہے۔ بی ایل اے اور مجید بریگیڈ کو عالمی دہشتگرد تنظیمیں قراردینا فیلڈ مارشل کی کاوشوں کا ثمر ہے۔
جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟
قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشتگردی کے مؤقف کی عالمی سطح پر توثیق بڑی کامیابی ہے،صوبائی اسمبلی پنجاب کا ایوان سمجھتا ہے کہ" را "کے فتنہ الہندوستان کے ساتھ روابط ہیں، بھارت پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائیوں کیلئے فتنہ الہندوستان کو مالی امداد فراہم کرتا ہے۔ اس کے علاوہ کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پاکستان میں دہشتگردوں کی بھارتی سرپرستی کا واضح ثبوت ہے، بھارت کے دہشتگردانہ عزائم نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کیلئے بھی خطرہ ہیں،پنجاب اسمبلی کا ایوان فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کوکامیاب امریکی دورہ پر مبارکباد پیش کرتا ہے۔
پنجاب پولیس میں بھرتیاں, ویٹنگ لسٹ کے امیدواروں کیلئے بڑی خوشخبری
قرارداد میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان میں دہشتگردی کے تناظر میں بھارت کا چہرہ بے نقاب کرنا نا گزیر تھا،یہ ایوان دعا گو ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو ہمیشہ اندرونی وبیرونی سازشوں سے محفوظ رکھے۔