بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج کا مودی پر طنز: پاکستانی بدمعاشوں نے بھارت کو گھٹیا جہاز بکوا دیے!
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
نئی دہلی: بھارت کی حالیہ جنگی ناکامی کے بعد بھارتی سپریم کورٹ کے سابق جج مرکنڈے کاٹجو نے سوشل میڈیا پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیا اور الزام عائد کیا کہ پاکستانی بدمعاشوں نے رشوت دے کر بھارت کو ناکارہ جنگی جہاز فروخت کروائے۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے پیغام میں کاٹجو نے لکھا: "یہ سب پاکستانیوں کی حرکت ہے، ان بدمعاشوں نے ڈیسالٹ کمپنی کو رشوت دے کر بھارت کو گھٹیا رافیل جہاز بکوا دیے، جنہیں جنگ میں چینی جہازوں نے مار گرایا۔"
یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب پاکستان نے آپریشن بُنیان مرصوص کے تحت بھارت کے 12 حساس فوجی اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایا جن میں ادھم پور، پٹھان کوٹ، سرسہ ائیربیس، براہموس اسٹوریج سائٹ، جی ٹاپ بریگیڈ ہیڈکوارٹر اور اڑی سپلائی ڈپو شامل تھے۔
پاکستانی فضائیہ نے بھارت کے پانچ جنگی طیارے مار گرائے، جن میں جدید فرانسیسی رافیل بھی شامل تھا۔
جنگی ناکامی کے بعد مودی حکومت پر بھارت کے اندر بھی سخت تنقید کی جا رہی ہے اور سوشل میڈیا پر عوام اور ماہرین سوالات اٹھا رہے ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
دھرندر فلم میں پاکستانی پرچم، رنویر سنگھ مشکل میں پڑگئے
بالی وڈ اسٹار رنویر سنگھ ایک بار پھر سوشل میڈیا کے طوفان کی زد میں آگئے ہیں۔ اپنی نئی فلم ’دھرندر‘ میں پاکستانی پرچم لہرانے کی ویڈیو سامنے آتے ہی بھارتی صارفین نے اداکار پر شدید تنقید اور بائیکاٹ کا مطالبہ کردیا۔
رپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ بھارتی ریاست پنجاب کے شہر لدھیانہ کے ایک گاؤں میں کی گئی تھی، جہاں سے ایک مختصر ویڈیو اور چند تصاویر وائرل ہوئیں۔ اس فوٹیج میں رنویر سنگھ کو لمبے بالوں، سرمہ لگی آنکھوں اور ایک منفرد گیٹ اپ میں دیکھا جاسکتا ہے، جبکہ اُن کے پیچھے ایک دیوار پر پاکستانی پرچم واضح طور پر لہراتا نظر آتا ہے۔
جیسے ہی ویڈیو وائرل ہوئی، بھارتی صارفین نے سوشل میڈیا پر فلم کی ٹیم تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سوال اٹھایا کہ آخر بھارت کی سرزمین پر ’’دشمن ملک‘‘ کا پرچم لگانے کی اجازت کیسے دی گئی؟ کچھ لوگوں نے اسے انتظامیہ کی غفلت قرار دیا تو کچھ نے حکومت پر سوالات اٹھائے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ناقدین نے رنویر کے خلاف وہی جذبات ظاہر کیے جو چند ماہ قبل پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کے ساتھ دلجیت دوسانجھ کے کام کرنے پر سامنے آئے تھے۔ صارفین کا کہنا تھا کہ اگر دلجیت کا بائیکاٹ ہوسکتا ہے تو رنویر سنگھ کو کیسے رعایت دی جاسکتی ہے؟
ابھی تک رنویر سنگھ اور فلم دھرندر کے پروڈیوسرز نے مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے، مگر تیزی سے بڑھتا ردِعمل اُن کے لیے پریشان کن ضرور بن گیا ہے۔
اگرچہ فلم کی اصل کہانی سامنے نہیں آئی، لیکن بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھرندر میں ایک بھارتی خفیہ ایجنسی کے اہلکار کا انتہائی حساس مشن دکھایا جائے گا، جس میں ’’قومی سلامتی‘‘ اور ’’سازشوں‘‘ کا تڑکا شامل ہوگا۔ کئی رپورٹس کا دعویٰ ہے کہ رنویر سنگھ یہی مرکزی کردار نبھائیں گے اور روایت کے مطابق فلم میں پاکستان کو منفی زاویے سے پیش کیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر بڑھتی تنقید نے واضح کردیا ہے کہ فلم کی ریلیز سے پہلے ہی دھرندر تنازع کے گرد گھوم رہی ہے اور پاکستانی پرچم نے اس آگ کو مزید بھڑکا دیا ہے۔
یاد رہے کہ اس پروپیگنڈا فلم کو دسمبر کے آغاز میں ریلیز کیا جائے گا اس سے قبل ہی فلم کا ٹریلر بھی شدید تنقید کی زد میں آچکا ہے۔