ملکی معیشت میں حیران کن استحکام نظر آیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
اشاعت کی تاریخ: 15th, May 2025 GMT
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ملکی معیشت میں حیران کن استحکام نظر آیا۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گرین ٹریکٹرز کی تقریب تقسیم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص نے قوم کو متحد کیا۔ اور پاکستان نے نظریات اور جذبے کی جنگ میں سب کو پچھاڑ دیا۔ قوم کو عظیم فتح پر مبارکباد دیتی ہوں۔انہوں نے کہا کہ دشمن کے خلاف کامیابی اللہ کی مدد سے ممکن ہوئی۔ اور پوری قوم نے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملک کا دفاع کیا۔ نفرت کی سیاست نے ملک کو کچھ نہیں دیا۔ اور نفرت کی سیاست کے خاتمے سے ملک ترقی کرے گا۔مریم نواز نے کہا کہ اگر پاکستان ہے تو ہم ہیں۔ یہ زمین اور یہ خوشحالی ہے۔ اور کہا جاتا تھا پاکستان چھوٹا ملک ہے لوگ آپس میں لڑ رہے ہیں۔ لیکن آج دنیا یہ کہنے پر مجبور ہو گئی ہے کہ پاکستان مضبوط ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں اوورسیز پاکستانیوں کو پیسے نہ بھیجنے کا کہا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف دن رات محنت کر کے بجلی کی قیمتوں میں کمی لا رہے ہیں۔ جبکہ مہنگائی کو کم کرنا کوئی آسان کام نہیں ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ تمام سیاسی قیادت کے لیے پاکستان ریڈلائن ہونی چاہیے۔ اور پاکستان کا امن ہماری ریڈلائن ہے۔ ملکی معیشت میں حیران کن استحکام نظر آیا۔ جبکہ عوام اور کسانوں میں دوریاں پیدا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پاکستان مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کیلئے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہوئے ہے، اسحاق ڈار
نائب وزیر اعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان آسیان ریجنل فورم کے ذریعے علاقائی امن، استحکام اور تعاون کے لیے پرعزم ہے اور مشرق وسطیٰ میں امن کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھا ہوا ہے۔
فلپائن کے دارالحکومت منیلا میں آسیان ریجنل فورم کے وزارتی اجلاس سے خطاب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے فعال سفارتی کردار جاری رکھے ہو ئے ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ تمام فریق تحمل کا مظاہرہ کریں اور سفارت کاری کے ذریعے مسائل حل کریں۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا کہ جموں و کشمیرکے تنازع کا حل ہی جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی بنیاد ہے، بھارت کا سندھ طاس معاہدہ معطل کرنا تشویش ناک اور اشتعال انگیز اقدام ہے۔
اسحاق ڈار نے فلسطینی عوام کے حق خودارادیت کے لیے غیرمتزلزل حمایت کا اعادہ کیا اور کہا کہ افغان سرزمین سے دہشت گردی پاکستان کے لیے سنگین خطرہ ہے۔