پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز: آرمی چیف بھی میچ دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم میں موجود
اشاعت کی تاریخ: 17th, May 2025 GMT
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے دسویں ایڈیشن کا دوبارہ سے آغاز ہوگیا، کراچی کنگز اور پشاور زلمی کے میچ کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی اسٹیڈیم میں موجود ہیں۔
راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے پی ایس ایل 10 کے 27ویں میچ میں پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔
خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاک بھارت کشدیگی کے باعث پی ایس ایل غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کردیا تھا اور پی سی بی نے تمام غیر ملکی کھلاڑیوں کو بحفاظت پاکستان سے رخصت کیا تھا۔
بعد ازاں، پی سی بی نے بقیہ میچز کا شیڈول جاری کیا جس کے تحت راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں لیگ کے آخری 4 میچز کھیلے جائیں گے جب کہ قذافی اسٹیڈیم لاہور پلے آف مرحلے کی میزبانی کرے گا جس میں فائنل بھی شامل ہے۔
آج جب پی ایس ایل 10 کا دوبارہ آغاز ہوا تو گلوکار ساحر علی بگا اور اسرار شاہ نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں اپنی آواز کا جادو جگایا۔
دوسری جانب، انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کو بھی منسوخ کردیا گیا تھا، 7 مئی کو بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے شہر دھرم شالہ میں ہونے والے آئی پی ایل میچ کے دوران لائٹس اچانک بند کردی گئی تھیں اور میچ 10 اوور بعد روک دیا گیا تھا۔
بعد ازاں، آئی پی ایل کا آغاز بھی 17 مئی سے ہی کیا گیا تاہم آسٹریلیا سمیت متعدد ممالک کے کھلاڑیوں نے آئی پی ایل کھیلنے کے لیے دوبارہ بھارت آنے سے معذرت کرلی۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: اسٹیڈیم میں ا ئی پی ایل پی ایس ایل
پڑھیں:
اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔ ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔