Islam Times:
2026-07-24@04:52:32 GMT

نیویارک میں بحری جہاز بروکلین برج سے ٹکرا گیا

اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT

نیویارک میں بحری جہاز بروکلین برج سے ٹکرا گیا

امریکی میڈیا کے مطابق میکسیکو نیوی کے بحری جہاز مشہور بروکلین برج سے ٹکرانے کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح کے اوقات میں پیش آیا، جب جہاز تیز لہروں کے باعث اپنا توازن برقرارنہ رکھ سکا اور پل سے جا ٹکرایا۔ اسلام ٹائمز۔ نیویارک میں ایک بڑا حادثہ اُس وقت پیش آیا جب میکسیکو نیوی کا بحری جہاز مشہور بروکلین برج سے ٹکرا گیا۔امریکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح کے اوقات میں پیش آیا، جب جہاز تیز لہروں کے باعث اپنا توازن برقرار نہ رکھ سکا اور پل سے جا ٹکرایا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ تصادم کے بعد پل کے قریب زور دار دھماکہ سنا گیا جبکہ حادثے کے فوری بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں، جنہیں قریبی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے، امریکی کوسٹ گارڈ نے واقعے کی مکمل تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ بروکلین برج کو عارضی طور پربند کر دیا گیا ہے۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کے مطابق

پڑھیں:

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز

تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے بعد عالمی توانائی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ برطانوی خام تیل 100 ڈالر فی بیرل کی سطح عبور کر گیا۔ تازہ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی خام تیل (برینٹ) 100.56 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت بڑھ کر 92.05 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب متحدہ عرب امارات کا مربن خام تیل 108 ڈالر فی بیرل میں فروخت ہونے لگا ہے، جو عالمی منڈی میں توانائی کی بڑھتی ہوئی بے یقینی کی عکاسی کرتا ہے۔ادھر قدرتی گیس کی قیمت بھی بڑھ کر 2.95 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو (MMBtu) ہو گئی ہے، جس سے عالمی توانائی مارکیٹ میں کشیدگی کے اثرات مزید نمایاں ہو رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • نئی امریکی ویزا پالیسی پاکستانی طلبہ کے لیے مشکلات کا سبب بن سکتی ہے
  • پاکستان کا موقف اور خطے میں امن کا تقاضا
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ٹرمپ کو ریلیف مل گیا؛ امریکی سینیٹ نے ایران جنگ ختم کرنے کی قرارداد مسترد کر دی
  • عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بے قابو، فی بیرل 100 ڈالر سے متجاوز
  • ’سب کچھ تیار ہے‘ ٹرمپ نے ایران پر تاریخ کے سب سے بڑے حملے کا اشارہ دیدیا
  • دیو ہیکل بحری جہاز "ایم ایس سی ڈیلیٹا” کراچی پورٹ پہنچ گیا
  • پاکستانی پرچم بردار جہازوں کیخلاف کسی بھی قسم کی جارحانہ کارروائی کو قومی سلامتی کا خطرہ تصور کیا جائیگا: دفتر خارجہ
  • آبنائے ہرمز میں ہر حملے کے بدلے ایک پل یا پاور پلانٹ تباہ کریں گے، ٹرمپ کی ایران کو نئی دھمکی