وزیراعظم کا ہاؤسنگ اتھارٹی ختم کرنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
عمران خان دور کی اتھارٹی کے چیئرمین کے کنٹریکٹ کی تجدید نہیں کی
نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا5 سالوں کا بجٹ 2ارب روپے تھا
وزیراعظم شہبازشریف نے سابق وزیر اعظم عمران خان کے دور میں بننے والی نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کو ختم کرنے کافیصلہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع نے کہا کہ میجر جنرل (ر) عامر اسلم خان چیئرمین نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کے کنٹریکٹ کی مزید تجدید نہیں کی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کا سالانہ بجٹ 40کروڑ تھا، پچھلے پانچ سالوں میں سالانہ 40 کروڑ بجٹ ہونے کے باوجود آوٹ پٹ صفر رہا۔ذرائع کے مطابق نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کا5 سالوں کا بجٹ 2ارب روپے تھا۔نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی سابق وزیراعظم عمران خان کے دورمیں بنائی گئی تھی۔
.ذریعہ: Juraat
پڑھیں:
ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کردیا گیا
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی نے ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا تک اضافہ کردیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز نے ائیرپورٹ اتھارٹی حکام کے حوالے سے بتایا کہ پروازوں میں پالتو پرندے، بلی، کتے، پان کے پتے اور جنرل کارگو کے نئے ریٹس جاری کیے ہیں۔
پالتو پرندوں کو پرواز میں لے جانے پر چارجز میں 50 فیصد اضافہ اور ائیرکارگو چارجز میں 100 گنا اضافہ کیا گیا ہے۔
ائیرپورٹ اتھارٹی حکام کے مطابق کارگو چارجز 5 سال بعد بڑھائے ہیں۔