وزیرِ مملکت صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کے مابین جینیاتی تحقیق میں اشتراک کے نئے امکانات روشن ہیں، پاکستان میں جینیاتی تحقیق کی قومی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے اہم پیش رفت ہو رہی ہے۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق وزیرِ مملکت صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کے سربراہ سے چین کے معروف ادارے بی جی آئی گروپ سے تعاون کے حوالہ سے اجلاس کے دوران بی جی آئی گروپ کے ساتھ تعاون کے فروغ روڈ میپ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس حالیہ ملاقاتوں کےتسلسل میں منعقد ہوا،جن میں بی جی آئی گروپ نے پاکستان کے صحت کے شعبے کی معاونت میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ پاک چین اشتراک سے خصوصاً جینیاتی ٹیسٹنگ، نایاب بیماریوں کی تحقیق اور تشخیص کی جائے گی۔

مختار بھرتھ نے کہا کہ آئندہ نسلوں کے فائدے کے لیے جین بینک کا قیام کی تجویز بھی شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان چین سائنسی تعاون سے بیماریوں کی بروقت تشخیص اور روک تھام کا نیا دور شروع ہو گا۔

انہوں نے بین الاقوامی تعاون کیلیے موثر حکمت عملی تشکیل دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پہلے اپنی تکنیکی ترجیحات اور اسٹریٹجک ضروریات بارے سفارشات طے کرے گا ،اس مقصد کے حصول کیلیے این آئی ایچ دو سے تین ماہرین پر مشتمل ایک تکنیکی ٹیم تشکیل دے گا۔

وزیر مملکت صحت نے کہا کہ پاکستانی وفد بی جی آئی گروپ کی تھیلی سیمیا، تولیدی صحت اور کینسر ریسرچ کا جائزہ لے گا ،وفد نایاب امراض کے شعبہ جات میں بی جی آئی کے منصوبوں اور ٹیکنالوجی کا بھی جائزہ لے گا ،قومی ادارہ صحت پاکستان کے جینیاتی اہداف پر مبنی مفصل سفارشات مرتب کرے گا ،جس میں پاکستان کے جینیاتی صحت کے اہداف ضروریات اور ترجیہات کا تعین کیا جائے گا۔

وزیرِ مملکت صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے مزید کہا کہ بی جی آئی گروپ کی مہارت کو مؤثر طریقے سے بروئے کار لایا جا سکتا ہے ۔

انہوں نے بی جی آئی گروپ کی جانب سے چین میں ان کی سہولیات کے لئے پاکستانی وفد کو دورہ کی دعوت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ٹیم کے دورے اور ماہرین کی مشاورت کے بعد حکومت بی جی آئی کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت کی جانب پیش قدمی کرے گی ،یہ اقدام پاکستان کے حیاتیاتی تحقیقاتی نظام میں ایک انقلابی تبدیلی کی بنیاد رکھے گا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بی جی ا ئی گروپ پاکستان کے کہ پاکستان مملکت صحت نے کہا کہ

پڑھیں:

اکتوبر میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 179 ملین ڈالر ریکارڈ ، اسٹیٹ بینک

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں اکتوبرکے دوران سالانہ بنیادوں پر23 فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا، چین اکتوبر میں پاکستان میں براہ راست سرمایہ کاری کرنے والا سرفہرست ملک رہا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) نے اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ اکتوبرمیں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 179 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ سال اکتوبرکے 146ملین ڈالرکے مقابلے میں 23فیصد زیادہ ہے۔

ستمبرکے مقابلے میں اکتوبرمیں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں ماہانہ بنیادوں پر 4 فیصدکی کمی ہوئی، ستمبر میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 186 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا جو اکتوبر میں کم ہوکر 179ملین ڈالر ہوگیا۔

اعداد و شمارکے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چارماہ (جولائی تااکتوبر2025) کے دوران ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 748 ملین ڈالر ریکارڈ کیاگیا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 26فیصدکم ہے،گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ملک میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 1.011ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

اعدادوشمارکے مطابق اکتوبر کے دوران ملک میں مالیاتی بزنس کے شعبے میں 80 ملین ڈالر،بجلی 53 ملین ڈالر، برقی مشینیری وآلات 7ملین ڈالر، پیٹرولئیم ریفائننگ 6 ملین ڈالر، ٹرانسپورٹ آلات 5 ملین ڈالر، الیکٹرانکس 3 ملین ڈالر،تجارت ایک ملین ڈالر، خوراک 3 ملین ڈالر، ٹیکسٹائل 4 ملین ڈالر اور دیگر شعبہ جات میں 28ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری ریکارڈکی گئی ہے۔

اعدادوشمارکے مطابق اکتوبرمیں چین پاکستان میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں سرفہرست رہا، اکتوبرمیں چین نے پاکستان میں 62 ملین ڈالر کی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی۔

اکتوبرمیں یواے ای نے پاکستان میں 36ملین ڈالر، سوئٹزرلینڈ17ملین ڈالر، جنوبی کوریا 8 ملین ڈالر، ہالینڈ 17 ملین ڈالر، بحرین 5ملین ڈالر، ملائشیا 3 ملین ڈالر اور دیگر ممالک نے 32ملین ڈالرکی براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری کی۔

متعلقہ مضامین

  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان برقرار، انڈیکس میں 500 پوائنٹس کا اضافہ
  • عرب ممالک بھی ''فلسطینی ریاست کا قیام'' نہیں چاہتے، نیا اسرائیلی دعوی
  • جیمس ڈیومے واٹسن کی علمی خدمات
  • اکتوبر میں غیرملکی سرمایہ کاری کاحجم 179 ملین ڈالر ریکارڈ ، اسٹیٹ بینک
  • اسنوکر ورلڈ کپ، پاکستان کے محمد آصف کی مسلسل دوسری فتح
  • کیا یکم جنوری سے پاکستان کے کرنسی نوٹ تبدیل ہورہے ہیں؟
  • وزیراعظم کی ہدایت پر سجاد حسین شاہ کے اہلخانہ کو شہید پیکج ملے گا: بلال اظہر کیانی
  • تبدیلی کا نعرہ جعلی اور گمراہ کن تھا، وزیر مملکت عون چودھری
  • اردن و پاکستان کا تعاون، اعتماد کا روشن سفر
  • پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے: محسن نقوی کی بھارت کو شکست دینے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد