گوجرانوالہ: 3 روز قبل لاپتہ ہونیوالی خاتون کی لاش مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
—فائل فوٹو
گوجرانوالہ میں 3 روز قبل لاپتہ ہونے والی خاتون کی لاش مل گئی۔
پولیس حکام کے مطابق خاتون کو قتل کرنے والے شوہر کو لاہو ر سے گرفتار کیا گیا، جس کی نشاندہی پر لاش تلاش کی گئی۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لاش کچا کھیالی روڈ کے قریب سیوریج نالے سے ملی ہے، ملزم نے اسی علاقے میں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔
پولیس نے بتایا ہے کہ ورثاء نے پولیس کو خاتون کے گھر سے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ریلویز پولیس راولپنڈی کی خاتون ایس ایچ او نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی
ریلویز پولیس راولپنڈی کی خاتون ایس ایچ او نے ایمانداری کی اعلی مثال قائم کر دی، خاتون ایس ایچ او کو رشوت پیش کرنے والا ملزم رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ریلویز پولیس اسٹیشن راولپنڈی پر تعینات ایس ایچ او طیبہ انعم نے ملزم کو رشوت پیش کرنے پر فوری گرفتار کرلیا۔ملزم فضل نے چوری میں ملوث ملزم عمران کو چھڑوانے کی غرض سے ایس ایچ او سے غیر مناسب رویہ بھی اختیار کیا۔پیرودھائی راولپنڈی کے رہائشی ملزم کو اس عمل سے منع کرنے کے باوجود اس نے ایس ایچ او کو 28ہزار روپے رشوت پیش کی۔ خاتون ایس ایچ او نے دیانتداری اور پیشہ وارانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے ملزم کو رشوت کی پیشکش پر فوری گرفتار کیا۔ریلویز پولیس کے مطابق ملزم فضل سلطان کے خلاف تھانہ ریلویز راولپنڈی میں سبق آموز کارروائی شروع کر دی گئی جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔