صبا قمر کی صحتیابی کے بعد سیٹ پر واپسی، سوشل میڈیا پر پیغام بھی جاری کردیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
عالمی شہرت یافتہ پاکستانی اداکارہ صبا قمر کی صحت یاب ہونے کے بعدکام پر واپسی ہوگئی۔صبا قمر نے شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہونےکے واقعےکے دو ہفتے بعد اپنے کام پر واپسی کا اعلان کیا ہے۔اداکارہ نے سوشل میڈیا پوسٹ میں لکھاکہ صحت یاب ہونےکے بعد آج اُن کا شوٹنگ کا پہلا دن ہے اور وہ نئے پروجیکٹ کے لیے انتہائی بہت پُرجوش ہیں تاہم انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے نئے پروجیکٹ سے متعلق تفصیلات شیئر نہیں کی۔
انہوں نے ایک پوسٹ میں یہ بھی بتایاکہ وہ ابھی مکمل طور پر صحت یاب نہیں ہوئی ہیں لیکن ان کی صحت آہستہ آہستہ بہتر ہو رہی ہے۔یاد رہے کہ یکم اگست کو اداکارہ صبا قمر کو دوران شوٹنگ طبیعت خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کروایا گیا تھا۔اداکارہ اُن دنوں ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر ہونے والے ڈرامے 'پامال' کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔اس حوالے سے مختلف میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا تھا کہ اداکارہ سیٹ پر ڈرامے کی شوٹنگ میں مصروف تھیں کہ اچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی جس پر انہیں فوری علاج کے لیے اسپتال روانہ کیا گیا۔فیملی ذرائع کے مطابق اداکارہ صبا قمر کو دمہ کی شکایت کے باعث ڈیفنس کے نجی اسپتال منتقل کیا گیاتھا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
مریم نواز کی شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے حق میں خیر مقدمی مہم، ٹرینڈ سوشل میڈیا پر مقبول
لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں پنجاب کی جانب سے خیرمقدمی مہم کا آغاز کر دیا گیا۔
صوبائی دارالحکومت لاہور میں مختلف شاہراہوں، مرکزی راستوں اور چوراہوں پر نصب الیکٹرانک بورڈز پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر نمایاں کی گئی ہیں۔
ان الیکٹرانک بورڈز پر پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ دفاعی اور اسٹریٹجک معاہدے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پنجاب آپ کو خوش آمدید کہتا ہے کا پیغام دیا گیا ہے۔
وزیراعلیٰ مریم نواز کی جانب سے شروع کی گئی اس مہم میں وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی سطح پر کامیابیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی ’’#PakistanRisingStronger‘‘ کے عنوان سے ٹرینڈ چلایا جا رہا ہے، جس میں عوام کی جانب سے وزیراعظم، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور سعودی ولی عہد کے کردار کو سراہا جا رہا ہے۔