نئی فلم ’کنگ‘ کب ریلیز ہوگی؟ شاہ رُخ خان نے بتا دیا
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اپنے مقبول سیشن #AskSRK کے دوران مداحوں کو بتایا کہ ان کی اگلی فلم کا نام واقعی ’کِنگ‘ ہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شاہ رخ خان کے ایوارڈ پر جاری تنازع، کس بات پر شور مچ رہا ہے؟
ایک مداح نے سوال کیا کہ آپ کی اگلی فلم کب ریلیز ہو رہی ہے؟ جس پر شاہ رخ خان نے جواب دیا:
’Just KING… نام تو سنا ہوگا؟‘
شوٹنگ اور پیشرفتمیڈیا رپورٹس کے مطابق شاہ رخ خان نے مزید بتایا کہ فلم کی شوٹنگ کا آغاز ہو چکا ہے اور جلد دوبارہ شوٹنگ شروع ہوگی۔
انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ پہلے ’پاؤں کے شاٹس‘ لیے جا رہے ہیں، پھر اوپر کے حصے پر کام ہوگا، ان شااللہ جلد مکمل ہو جائے گی۔
چوٹ اور تاخیر کی خبریںگزشتہ ماہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ شاہ رخ خان کو فلم کے سیٹ پر چوٹ آئی ہے جس کے باعث شیڈول میں تاخیر ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں:’آپ کمل ہاسن کے قدموں کی خاک بھی نہیں‘ بالی ووڈ کے للی پٹ شاہ رخ خان پر کیوں برسے؟
تاہم قریبی ذرائع نے واضح کیا کہ یہ پرانی چوٹیں ہیں جو کبھی کبھار دوبارہ تکلیف دیتی ہیں۔ علاج کے لیے وہ جولائی میں امریکا بھی گئے تھے اور مہینے کے آخر تک واپسی ہوئی۔
فلم ’کِنگ‘ کے بارے میںفلم ’کِنگ‘ کو ایک ایکشن تھرلر قرار دیا جا رہا ہے جس کی ہدایت کاری سدھارتھ آنند کر رہے ہیں، جو شاہ رخ خان کے ساتھ پہلے ’پٹھان‘ بنا چکے ہیں۔
فلم میں شاہ رخ خان اپنی بیٹی سُہانا خان کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔ فلم کی ریلیز اکتوبر سے دسمبر 2026 کے درمیان متوقع ہے۔
کاسٹرپورٹس کے مطابق فلم میں دیپیکا پڈوکون، ابھیشیک بچن، انیل کپور، رانی مکھرجی، جیکی شروف، ارشد وارثی اور ابھے ورما سمیت کئی بڑے نام بھی شامل ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ابھیشیک بچن ارشد وارثی انیل کپور جیکی شروف رانی مکھرجی سہانا خان شاہ رخ خان نئی فلم.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ابھیشیک بچن ارشد وارثی انیل کپور جیکی شروف رانی مکھرجی سہانا خان شاہ رخ خان نئی فلم شاہ رخ خان
پڑھیں:
معرکہ حق نیشنل جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ 17 اگست سے شروع ہوگی
لاہور:پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام معرکہ حق نیشنل جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ 17 اگست سے شروع ہوگی، انعامی رقم 20 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔
ترجمان پی اے ایس کے مطابق ایونٹ 17 سے 20 اگست تک پنجاب اسکواش کمپلیکس اور لاہور گیریژن گرین میں ہوگا۔ افتتاحی تقریب 17 اگست کو شام 4بجے لاہور گیریژن گرین میں ہوگی۔
ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک میچز پنجاب اسکواش کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنل اور فائنل مقابلہ لاہور گیریژن گالف اینڈ کنٹری کلب میں ہوں گے۔
چیمپیئن شپ میں بوائز انڈر 15 اور انڈر 17 کیٹیگریز کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ دونوں کیٹیگری کے مین راؤنڈ میں 32 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انڈر 15 اور انڈر 17 کیٹیگریز میں دو وائلڈ کارڈ انٹریز بھی شامل ہوں گی۔
مقابلوں کے لیے کھلاڑیوں کی رہائش پی ایس اے ہاسٹل میں فراہم کی جائے گی۔