ٹرمپ سے اصلی کے بجائے ڈمی پیوٹن نے ملاقات کی، بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز پروپیگنڈا
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
ٹرمپ سے اصلی کے بجائے ڈمی پیوٹن نے ملاقات کی، بھارتی میڈیا کا مضحکہ خیز پروپیگنڈا WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز
دہلی (آئی پی ایس )امریکی ریاست الاسکا میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے درمیان جمعے کو اہم ملاقات ہوئی۔ الاسکا کے جوائنٹ بیس ایلمینڈورف-رچرڈسن میں دونوں صدور کے درمیان ملاقات تقریبا 4 گھنٹے تک جاری رہی، دونوں رہنماوں نے بات چیت کو انتہائی تعمیری قرار دیا مگر یوکرین جنگ ختم کرنے کے لیے سیز فائر کا باضابطہ اعلان نہیں کیا جاسکا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر پیوٹن نے طویل ملاقات کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس بھی کی۔تاہم اس ملاقات کے بعد اب بھارتی میڈیا کی جانب سے ٹرمپ اور پیوٹن کی ملاقات کے حوالے سے مضحکہ خیز پروپیگنڈا کیا جارہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دنیا میں کہا جارہا ہے کہ ٹرمپ سے جس شخص نے ملاقات کی وہ روسی صدر پیوٹن نہیں بلکہ ان کا ہم شکل تھا۔بھارتی میڈیا کے کہنا ہے کہ چلتے ہوئے اصل پیوٹن کا سیدھا ہاتھ نہیں ہلتا جبکہ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے آنے والے پیوٹن کا سیدھا ہاتھ ہل رہا تھا، اسی طرح بھارتی میڈیا کی جانب سے یہ بھی کہا گیا کہ اصل پیوٹن بہت زیادہ مسکراتے نہیں ہیں اور اکثر سنجیدہ رہتے ہیں جبکہ ٹرمپ سے ملاقات کے لیے آنے والے پیوٹن کو پریس کے سامنے ہنستے مسکراتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔
بھارتی میڈیا نے ٹرمپ سے ملنے والے پیوٹن اور اصل پیوٹن کے چہرے کے خدوخال اور بالوں کے انداز میں فرق کا بھی دعوی کردیا۔بھارتی میڈیا نے یہ بھی کہا کہ چونکہ ٹرمپ سے ملاقات کرنے والا شخص اصل روسی صدر نہیں تھا اسی وجہ یہ ملاقات ناکام رہی اور اس کہ وہ نتیجہ نہیں نکلا جو متوقع تھا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جارہی ہیں،ترجمان پی ٹی اے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں صارفین کو مفت آن نیٹ وائس کالز فراہم کی جارہی ہیں،ترجمان پی ٹی اے ملک سے فرار کی کوشش ناکام، یوٹیوبر ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا، جسمانی ریمانڈ منظور غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف، برطانیہ، سوئیڈن، فن لینڈ اور اسرائیل میں ہزاروں افراد کے احتجاجی مظاہرے مون سون بارشوں سے پاکستان میں اموات کی تعداد 645ہوگئی، این ڈی ایم اے سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی سامان کی ترسیل، وفاقی وزرا کو ٹاسک تفویض خیبرپختونخوا میں سیلاب سے تباہی، صوبائی حکومت کی وفاق سے مدد کی اپیلCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارتی میڈیا
پڑھیں:
دبئی ایئرشو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک،سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا
تیجاس طیارے سے تیل لیک ہونے پر بھارتی فضائیہ ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رساؤ روکنا پڑا
بھارت کا جنگی طیارہ شاپنگ بیگز کے سہارے پر کھڑا ہے، سوشل میڈیا پر صارفین کا تبصرہ
دبئی ایٔر شو میں بھارتی طیارے کا آئل لیک ہوگیا جس کے باعث سوشل میڈیا پر مذاق بن گیا۔ تفصیلات کے مطابق دبئی ایٔر شو 2025 میں بھارتی ایل سی اے تیجاس کا آئل لیک ہوگیا جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تیجاس طیارے سے تیل لیک ہونے پر بھارتی فضائیہ ٹیکنیشنز کو بیگز لگا کر رساؤ روکنا پڑا، ملٹی رول فائٹر جہاز تیجاس کو بھارت نے بڑے دعوے کے ساتھ دبئی ایٔر شو میں بھیجا تھا۔ ویڈیو میں دیکھا گیا کہ بھارتی فضائیہ کے اہلکار تیجاس سے لیک آئل کو شاپنگ بیگز میں بھرتے رہے۔ سوشل میڈیا پر بعض صارفین نے لکھا کہ بھارت کا جنگی طیارہ شاپنگ بیگز کے سہارے پر کھڑا ہے، بین الاقوامی فورم پر بھارتی جنگی جہاز کی ناقص کوالٹی بے نقاب ہوگئی ہے۔