معروف ہالی ووڈ اداکار کینسر سے جنگ لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
آسٹریلوی اداکار ٹریسٹن راجرز 79 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اداکار ٹریسٹن راجرز کئی دہائیوں سے چلنے والے ڈے ٹائم سوپ آپیرا شو "جنرل ہاسپٹل” میں اپنے کردار رابرٹ اسکارپیو کے لیے مشہور تھے۔
سینئر اداکار کی مینیجر میرِل سوودک نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ان کی موت کی وجہ پھیپھڑوں کا کینسر تھا، حالانکہ وہ کبھی سگریٹ نوشی نہیں کرتے تھے۔
میرل سوودک نے کہا کہ "ٹریسٹن کو اسکارپیو کا کردار بہت عزیز تھا، اور انہوں نے اسے زیرو سے شرور کیا تھا۔ انہیں صرف ایک دن کے کام کے لیے بلایا گیا تھا، لیکن وہ اس کردار کو بہت بڑا بنا گئے اور اب تک کئی برس گزرنے کے بعد بھی اس شو سے جڑے رہے وہ ایک وفادار اور مہربان انسان تھے اور اپنی فیملی سے بہت محبت کرتے تھے۔”
واضح ہے کہ یہ خبر اس وقت سامنے آئی ہے جب چند ہفتے پہلے ہی راجرز نے اپنی پھیپھڑوں کے کینسر کی تشخیص کا اعلان کیا تھا، ان کے نمائندے نے جولائی میں ایک بیان میں کہا تھا کہ راجرز اپنی میڈیکل ٹیم کے ساتھ علاج کے لیے پرامید ہیں، اور ان کا خاندان اس مشکل وقت میں نجی زندگی کا احترام چاہتا ہے۔
یاد رہے کہ ٹریسٹن راجرز نے 1980 سے 1992 تک "جنرل ہاسپٹل” میں کام کیا اور 2025 تک وقفے وقفے سے اس شو میں نظر آتے رہے۔ مداح اور ساتھی فنکار ٹریسٹن کی موت پر افسوس کا اظہار کر ہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
سلمان خان کےلیے برنس روڈ سے بریانی اور حلیم لے کر جاتا تھا؛ کاشف خان کا انکشاف
پاکستان کے سینئر اداکار و کامیڈین کاشف خان نے بھارتی سپر اسٹارز سلمان خان اور شاہ رخ خان کے ساتھ اپنے قریبی تعلقات کے دلچسپ انکشافات کیے ہیں۔ پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ وہ ماضی میں سلمان خان کےلیے کراچی کے برنس روڈ سے بریانی اور حلیم لے جایا کرتے تھے۔
کاشف خان نے اپنے پرانے دنوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس وقت ممبئی اس قدر آسانی سے آتے جاتے تھے جیسے کراچی کے لوگ ناظم آباد آتے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سلمان خان کو کراچی کی بریانی کا خصوصی شوق تھا، جس کی وجہ سے وہ ان کے لیے یہ سوغات لے کر جاتے تھے۔
اداکار نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ جب ان کی بیٹی ٹک ٹاکر ربیکا خان نے بتایا کہ سلمان خان اور شاہ رخ خان ان کے والد کے مداح ہیں تو لوگوں نے اس بات کا مذاق اڑایا۔ انہوں نے واضح کیا کہ حقیقت یہ ہے کہ ماضی میں بھارتی اداکار اور وہ باہمی طور پر ایک دوسرے کے مداح ہوا کرتے تھے۔
کاشف خان نے بتایا کہ جب وہ بھارت میں کام کرنے جاتے تو اپنے اہل خانہ کو بھی ساتھ لے جاتے تھے۔ اس موقع پر شاہ رخ خان اور سلمان خان جیسے اسٹارز ان کے خاندان والوں سے ملنا چاہتے تھے اور ان کی خاندانی زندگی کے بارے میں جاننے میں دلچسپی رکھتے تھے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے بھارت میں اتنا کام کیا ہے جو آج کے کسی بھی پاکستانی فنکار نے نہیں کیا، لیکن اس وقت سوشل میڈیا نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو اس کا علم نہیں ہے۔
ایک سوال کے جواب میں کاشف خان نے واضح کیا کہ ان کی بیٹی کی شادی پر سلمان خان اور شاہ رخ خان نے فون نہیں کیا، اور اب وہ فون کر بھی نہیں سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں اگر کوئی بھارتی اداکار پاکستانیوں کو فون کرے تو اس کے لیے مصیبت کھڑی ہو سکتی ہے، اس لیے یہی بہتر ہے کہ وہ فون نہ کریں۔