فورسز کا ژوب میں کلیئرنس آپریشن، مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاکستان افغانستان سرحد کے قریب سمبازہ کے گرد و نواح میں منصوبہ بندی کے تحت کلیئرنس آپریشن کیا گیا اور اس دوران مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک افغان سرحد کے قریب کلیئرنس آپریشن کے دوران بھارتی حمایت یافتہ مزید 14 خوارج ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے 7 اور 8 اگست کو ضلع ژوب کے عام علاقے سمبازہ میں کامیاب کارروائیوں کے نتیجے میں 33 خوارج ہلاک ہوئے تھے۔ بعد ازاں 8 اور 9 اگست کی درمیانی شب پاکستان افغانستان سرحد کے قریب سمبازہ کے گرد و نواح میں منصوبہ بندی کے تحت کلیئرنس آپریشن کیا گیا اور اس دوران مزید 14 بھارتی حمایت یافتہ خوارج کو ہلاک کر دیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک ہونے والے خوارج کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر بارودی مواد برآمد ہوا ہے، 2 روزہ انسداد دہشت گردی آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے بھارتی حمایت یافتہ خوارج کی مجموعی تعداد 47 ہو گئی ہے۔ آئی ایس پی آر کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ سکیورٹی فورسز پاکستان کے امن، استحکام اور ترقی کو نقصان پہنچانے کی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے فتنہ الخوارج کے 47 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔ انہوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز کے جوانوں نے اپنی جان پر کھیل کر دہشت گردوں کی در اندازی ناکام بنائی اور ان کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے مزید 14 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کامیابیوں کو قوم تحسین کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں فتنہ پھیلانے میں ملوث بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچایا، سکیورٹی فورسز نے فوری ایکشن کرکے بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش کو ناکام بنایا، بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے کیلئے پوری قوم سیکورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بھارتی حمایت یافتہ خوارج سکیورٹی فورسز کی کلیئرنس آپریشن
پڑھیں:
ژوب میں اہم کامیابی؛سکیورٹی فورسز نے 33 بھارتی پراکسی دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا
سٹی42: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں سرحد پار سے دراندازی کرنے والے بھارتی پراکسی دہشت گردوں کے خلاف بڑی کارروائی کر کے 33 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا۔
انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ کل 7 اور 8 اگست 2025 کی درمیانی رات کو، ہندوستانی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کو ٹریس کیا گیا ، یہ دہشت گرد پاکستان-افغان سرحد سے پاکستان میں دراندازی کرنے کی کوشش کر رہے تھے، اس گروہ کو سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے جنرل علاقے سمبازہ میں پکڑ لیا۔
10 مرلہ میں 2 پودے ،1کنال میں 4 پودے لگانے کی پابندی
سکیورٹی فورسز کے دستوں نے مؤثر طریقے سے ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایا۔ سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی بروقت، جرات مندانہ اور ہنر مندی کے ساتھ کی گئی کارروائی کے نتیجے میں، 33 ہندوستانی سپانسرڈ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔ ان دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اس کامیاب کارروائی کے بعد علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔
د بھارت کی امریکہ سے ہتھیاروں کی خریداری روکنے کی میڈیا رپورٹ کی تردید
پاکستان کی سیکورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے اپنے عزم میں پرعزم اور غیر متزلزل ہیں۔بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنائیں گے
Waseem Azmet