صوبائی وزیرچوہدری شافع حسین سے چین کے لیٹن آٹو گروپ کے 15 رکنی وفد کی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے چین کے لیٹن آٹو گروپ کے 15 رکنی وفد نے پیسک ہائوس میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت گروپ کے جنرل مینیجر مسٹر شوژن کررہے تھے۔ چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا۔چین کے گروپ نے سولر چارجنگ اسٹیشنز لگانے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔
صوبائی وزیر نے چین کے گروپ کو پنجاب میں سرمایہ کاری پر ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جارہی ہیں۔ چین کا گروپ پنجاب کے کسی بھی سپیشل اکنامک زون میں کارخانہ لگائے 10سال تک انکم ٹیکس کی چھوٹ ہوگی اور ایک مرتبہ ڈیوٹی فری مشینری کی درآمد کی سہولت بھی موجود ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سازگار ماحول کے باعث چین اور دیگر ممالک کے سرمایہ کار کارخانے لگا رہے ہیں اور یہاں نئی سرمایہ کاری آنے سے معشیت بہتر اور مقامی لوگوں کو روزگار مل رہا ہے۔صوبائی وزیر نے بتایا کہ پنجاب کے ای وی سیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں جبکہ حکومت کا فوکس بھی الیکٹرک وہیکلز کا فروغ ہے۔ ملاقات میں پنجاب سرمایہ کاری بورڈ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عمران ہاشمی بھی موجود تھے جبکہ چین کے سرمایہ کاروں کے وفد میں گروپ کے پروڈکشن منیجر ژونگ وی، آر اینڈ ڈی ڈائریکٹر ژا شوآنگ اور کمپنی کے دیگر حکام بھی شامل تھے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے سرمایہ کاری گروپ کے چین کے
پڑھیں:
وزیراعظم شہباز شریف سے ‘چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ‘ چین کے وفد کی ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چین کے گارمنٹس گروپ ’چیلنج فیشن پرائیویٹ لمیٹڈ‘ کے چیئرمین ہوآنگ وئیگو کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا میں منفرد مقام رکھتی ہے اور دونوں ممالک ہر مشکل میں ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے رہے ہیں۔
وزیراعظم نے چینی صنعتوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ حکومت خصوصی اقتصادی زونز کے قیام کے لیے ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔
مزید پڑھیں: امریکی ماہرِ معیشت کی مودی کو تنبیہ: چین مخالف امریکی ایجنڈے کا مہرہ نہ بنیں
انہوں نے چیلنج فیشن گروپ کی جانب سے پاکستان میں خصوصی اقتصادی زون کے قیام کو خوش آئند قرار دیا اور کہا کہ اس سے ٹیکنالوجی ٹرانسفر، اسکل ڈویلپمنٹ اور پائیدار صنعتی ترقی کو فروغ ملے گا۔
چیلنج فیشن گروپ 2014 سے پاکستان میں 17 ملین امریکی ڈالرز کی سرمایہ کاری کر چکا ہے اور نئے خصوصی اقتصادی زون میں آئندہ 5 برس میں 100 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری متوقع ہے، جس سے 400 ملین ڈالرز کی برآمدات ممکن ہوں گی۔
ملاقات کے بعد وزیراعظم نے چیلنج گروپ خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزرا احسن اقبال، جام کمال، عطا اللہ تارڑ، علی پرویز ملک، سردار اویس احمد لغاری، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور اعلیٰ سرکاری افسران بھی موجود تھے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں