Islam Times:
2026-06-02@22:59:24 GMT

پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکون کی فہرست منظر عام پر آگئی

اشاعت کی تاریخ: 16th, August 2025 GMT

پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکون کی فہرست منظر عام پر آگئی

امیر ترین شخص’’ بیسٹ وے گروپ ‘‘کے ’’سر انور پرویز‘‘ پاکستان کی امیر ترین کاروباری شخصیت ہیں، سر انور پرویز نے پاکستان میں 3 ارب 62 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔ فہرست کے مطابق ’’فوجی فاؤنڈیشن گروپ ‘‘پاکستان کا دوسرا بڑا امیر ترین گروپ ہے، اس گروپ کی  سرمایہ کاری 2 ارب 25 کروڑ ڈالرز ہے، جبکہ ’’ ٹبہ گروپ‘‘ پاکستان کا تیسرا امیر ترین کاروباری خاندان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے ارب پتی بزنس ٹائیکون کی فہرست منظر عام پر آگئی۔ معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ کے مطابق فہرست میں امیر ترین شخص’’ بیسٹ وے گروپ ‘‘کے ’’سر انور پرویز‘‘ پاکستان کی امیر ترین کاروباری شخصیت ہیں، سر انور پرویز نے پاکستان میں 3 ارب 62 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کی ہے۔ فہرست کے مطابق ’’فوجی فاؤنڈیشن گروپ ‘‘پاکستان کا دوسرا بڑا امیر ترین گروپ ہے، اس گروپ کی  سرمایہ کاری 2 ارب 25 کروڑ ڈالرز ہے، جبکہ ’’ ٹبہ گروپ‘‘ پاکستان کا تیسرا امیر ترین کاروباری خاندان ہے، ٹبہ گروپ 1 ارب 88 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری کیساتھ تیسرا امیر ترین گروپ ہے۔

لِسٹ میں چوتھا نام’’ ٹوبیکو گروپ پاکستان ‘‘کا  ہے، جو امیر ترین کاروباری گروپ ہے، ٹوبیکو نے ایک ارب 18 کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری ہے اور لِسٹ میں چوتھے نمبر پر اپنی جگہ بنائی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ’’ابراہیم گروپ‘‘ کے’’ میر شکیل‘‘ پاکستان کی پانچویں امیر ترین کاروباری شخصیت ہیں، اس گروپ نے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر رکھی ہے۔ لِسٹ میں چھٹا گروپ’’ آغا خان گروپ‘‘ ہے، جس نے 954 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کے ساتھ چھٹا امیر ترین گروپ کہلوانے کا عزاز حاصل کیا ہے،’’ میاں منشاء‘‘ پاکستان کی ساتویں امیر ترین کاروباری شخصیت ہیں، میاں منشاء نے پاکستان میں 920 ملین ڈالرز کی سرمایہ کاری کر کے اپنا نام کمایا ہے۔ رپورٹ کے حساب سے ’’سید بابر علی‘‘ کا شمار 40 ارب پتی کاروباری خاندانوں میں پہلے نمبر ہے، ’’پیکیجز گروپ‘‘ کے سید بابر علی 1 ارب 60 کروڑ ڈالرز کے مالک ہیں۔

مزید تفصیلات کے مطابق ’’فاطمہ گروپ‘‘ کے ’’فواد مختار‘‘ دوسری بڑی کاروباری شخصیت رہے ہیں،’’ گوہر اعجاز‘‘ پاکستان کی پانچویں بڑی کاروباری شخصیت رہے ہیں، ’’لیک سٹی ہولڈنگ‘‘ کے مالک ’’گوہر اعجاز‘‘ 2 ارب 50 کروڑ ڈالرز کے کاروباری مالک ہیں، جو پاکستان کے امیر ترین بزنس ٹائکونز کی لسٹ میں آتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: امیر ترین کاروباری شخصیت ہیں کروڑ ڈالرز کی سرمایہ کاری امیر ترین گروپ سر انور پرویز پاکستان کا پاکستان کی کے مطابق گروپ ہے

پڑھیں:

کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا

فائل فوٹو

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا۔

کوہستان کرپشن کیس، نیب نے 6 ارب کے ریکور اثاثے خیبر پختونخوا کے حوالے کردیے

کوہستان مالیاتی کرپشن کیس میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے 6 ارب روپے کے اثاثے ریکور کرکے خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردیے جبکہ مزید ریکوری کا عمل جاری ہے۔

پشاور میں ایک خصوصی تقریب کے دوران لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد نے جنگ اور جیو گروپ کے سینئر صحافی ارشد عزیز ملک کو خصوصی شیلڈ اور سرٹیفکیٹ دیا۔

جنگ اور جیو نے 30 اپریل 2025ء کو کوہستان میں سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خرد برد کی خبر بریک کی تھی، کوہستان اسکینڈل ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سرمایہ کاری نہیں قرضے ترجیح کب تک
  • پہلی ہی گیند پر وکٹ: شاہین آفریدی پاکستان کے عظیم کپتانوں کی فہرست میں شامل
  • سینٹ پیٹرزبرگ انٹرنیشنل اکنامک فورم، پاکستانی اعلیٰ سطحی وفد شرکت کریگا
  • پائیدارمعاشی ترقی کیلئے صنعت وپیداوار اور بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ ناگزیر ہے، وزیر اعظم
  • پاکستان میں کاروباری اعتماد کمزور، 80 فیصد اداروں نے سرمایہ کاری فیصلے مؤخر کر دیئے
  • کوہستان اسکینڈل منظر عام پر لانے والے صحافی کو اعزاز سے نواز دیا گیا
  • وزیراعظم کا سرمایہ کاری اور صنعتی ترقی کیلئے اصلاحات تیز کرنے کا حکم
  • تحریک انصاف میں اختلافات شدید، دو گروپ آمنے سامنے آگئے
  •  کاروباری عدم اعتماد، 80 فیصد اداروں کے سرمایہ کاری فیصلے موخر، اوورسیز چیمبر
  • بزنس فرینڈلی بجٹ لانے کیساتھ ٹیکس پیئر پر مزید بوجھ نہ ڈالا جائے، پاکستان بزنس فورم