پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب نے ضلعی عہدیداروں کو ضمنی اور بلدیاتی انتخابات کی بھرپور تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔

صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثنااللہ کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام ڈویژنل کوآرڈینیٹرز اور تنظیمی عہدیداروں نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، اندرونی کہانی سامنے آ گئی

اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی عہدیداروں نے انتخابات کے حوالے سے مفصل مشاورت کی۔ رانا ثنا اللہ نے تمام ضلعی عہدیداروں کو انتخابات کی تیاریوں کو جلد مکمل کرنے اور بھرپور محنت کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی جلد قیادت کے ساتھ مشاورت کے بعد ضمنی انتخاب کے مناسب امیدواروں کا اعلان کرےگی۔

رانا ثنااللہ نے مزید کہاکہ وفاق اور پنجاب کی حکومتوں پر تنظیمی عہدیداروں کا مکمل اعتماد ہے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کو بھی پوری طرح سراہا جا رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی کارکردگی کی وجہ سے پنجاب میں پارٹی کی مقبولیت بڑھ رہی ہے اور باقی صوبے بھی ان کی کامیابیوں کے معترف ہیں۔

انہوں نے پنجاب حکومت کے فلاحی پروگراموں کو عام آدمی کی خدمت قرار دیا اور وفاقی حکومت کی بھی تعریف کی۔

رانا ثنا اللہ نے کہاکہ وزیراعظم شہباز شریف ملکی وقار کو بحال کرنے کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں اور حکومت کی خارجہ پالیسی کامیابیوں سے ہمکنار ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ نے پنجاب میں لوکل باڈیز بل پر مشاورت کے بعد تجاویز طلب کرلیں

انہوں نے بھارت کے خلاف پاکستان کی تاریخی فتح کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ یہ کامیابی پوری دنیا میں سنی جا رہی ہے۔ انہوں نے میاں نواز شریف کی قیادت کو سراہتے ہوئے کہاکہ مسلم لیگ (ن) ایک بار پھر پاکستان کو بحرانوں سے نکال رہی ہے اور وفاق و پنجاب حکومتیں عوام کی خدمت میں مصروف ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بلدیاتی انتخابات پاکستان مسلم لیگ ن تیاریوں کی ہدایت رانا ثنااللہ ضمنی انتخابات مریم نواز نواز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بلدیاتی انتخابات پاکستان مسلم لیگ ن تیاریوں کی ہدایت رانا ثنااللہ ضمنی انتخابات مریم نواز نواز شریف وزیراعظم پاکستان وی نیوز مسلم لیگ ن کی ہدایت انہوں نے رہی ہے

پڑھیں:

عمر عبداللہ کا سکولوں میں وندے ماترم کی سالگرہ تقریبات کے انعقاد کے حکمنامے سے لاتعلقی کا اظہار

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ ہدایت مسلم اکثریتی علاقے میں ہندوتوا نظریہ نافذ کرنے کے آر ایس ایس کے منصوبہ بند ایجنڈے کا حصہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے علاقے کے سکولوں میں بھارت کے قومی گیت وندے ماترم کی 150ویں سالگرہ منانے کے فیصلے سے اپنی حکومت کی لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کی ہدایات باہر سے نہیں آنی چاہیں۔ ذرائع کے مطابق عمر عبداللہ نے بڈگام میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سکولوں میں وندے ماترم کی سالگرہ منانے کا فیصلہ ہماری کابینہ نے نہیں کیا ہے اور نہ ہی وزیر تعلیم نے یہ ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح کے معاملات پر کوئی بیرونی ڈکٹیشن نہیں ہونی چاہیے۔
یاد رہے کہ مقبوضہ علاقے کے محکمہ ثقافت نے 30 اکتوبر کو تمام اسکولوں کو وندے ماترم کی 150ویں سالگرہ منانے کی ہدایت جاری کی تھی۔ اس ہدایت پر مقبوضہ علاقے کے مذہبی رہنمائوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے شدید ردعمل آیا، انہوں نے اسے مسلم اکثریتی علاقے پر ہندوتوا نظریہ مسلط کرنے کی ایک اور کوشش قرار دیا۔ مقبوضہ جموں و کشمیر میں دینی جماعتوں کے اتحاد متحدہ مجلس علماء نے ایک بیان میں کہا کہ وندے ماترم کے کچھ حصے توحید کے اسلامی اصولوں سے متصادم ہیں۔ تنظیم نے حکمنامے کو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مسلم طلبا اور اداروں کو ان کے عقیدے کے خلاف سرگرمیوں میں حصہ لینے پر مجبور کرنا غیر منصفانہ اور ناقابل قبول ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ یہ ہدایت مسلم اکثریتی علاقے میں ہندوتوا نظریہ نافذ کرنے کے آر ایس ایس کے منصوبہ بند ایجنڈے کا حصہ ہے۔

متعلقہ مضامین

  • این اے 66 وزیرآباد کے ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کے بلال فاروق تارڑ بلا مقابلہ کامیاب
  • این اے 66 ضمنی انتخابات، مسلم لیگ ن کے امیدوار بلامقابلہ کامیاب
  • عمر عبداللہ کا سکولوں میں وندے ماترم کی سالگرہ تقریبات کے انعقاد کے حکمنامے سے لاتعلقی کا اظہار
  • جنگی تیاری پاک فضائیہ کے عملی نظریے کی بنیاد ہے: ائیروائس مارشل محمد عاصم رانا
  • پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ کامعاملہ طے
  • پنجاب حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ پر بڑا بریک تھرو
  • پنجاب میں سیاسی ہلچل: حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان پاور شیئرنگ پر بریک تھرو
  • پنجاب میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں تیز، ووٹر میپنگ اور ڈیٹا کلیکشن کا عمل جاری
  • حیدرآباد: میئر کاشف شورو کی ہدایت پر بلدیاتی عملہ شہر میں اسپرے کے لیے تیاری کررہا ہے
  • ای سی پی کا اسلام آباد بلدیاتی الیکشن کا کیس 13 نومبر کو سننے کا فیصلہ