پشاور میں سیلاب زدگان کیلیے امداد جمع کرنے کے کیمپ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی جس نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے میچنی گیٹ کے علاقے پیر بالا چوک میں سیلاب زدگان کے لیے چند اکٹھا کرنے والے افراد پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں پی سی او والے فرحان سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے چل بسا۔ واقعے کے بعد جائے وقوع پر ایس ایس پی آپریشنز اور سی ٹی ڈی کے افسران سمیت ایس پی، ڈی ایس پی اور ایس ایچ او پہنچے۔

پولیس کے مطابق  تھانہ مچنی گیٹ کی حدود پیر بالا میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں فرہان ولد جان اکبر عمر 26 سال سکنہ پیر بالا جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوئے جن کی شناخت صدیق اکبر، اسماعیل اور بھٹو کے ناموں سے ہوئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سی سی پی او قاسم علی خان ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نور جمال اور دیگر پولیس افسران مقامی  پولیس کے ہمراہ فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

پولیس نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کر دی ہے تاکہ فائرنگ میں ملوث ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔

دوسری جانب پشاور کے نواحی علاقہ خزانہ میں فائرنگ سے خاتون سمیت دو افراد کو قتل کردیا گیا جبکہ ملزمان واردات کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگئے۔

مقتولین کی شناخت عرفان ولد فضل منان ساکن تودہ اور مسماۃ( د) زوجہ عرفان دختر ناصر بعمر 26 سال  ساکن تودہ خزانہ سے ہوئی جبکہ تین ملزمان  ذیشان ولد سلام ساکن تودہ خان رازق ولد خنان ساکن تودہ  دانش ولد سبحان ساکن تودہ کے خلاف تھانہ خزانہ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

ابتدائی رپورٹ کے مطابق ملزمان ہمسائے ہیں جن کے درمیان تلخ کلامی ہوئی تھی۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ساکن تودہ ایس پی

پڑھیں:

مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 

گوجرانوالہ؍ وزیر آباد؍ پیر محل (نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) مبینہ پولیس مقابلوں میں تین ڈاکو ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق  گوجرانوالہ میں پل راجباہ بھروکی چیمہ کے قریب 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب خطرناک ڈاکو عدنان عرف دانو بوڑا اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا۔ پیرمحل میں کمالیہ روڈ پر گاؤں 664/5 گ ب کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ کی زد میں آ کر ہلاک ہو گئے۔ ملزم شعیب اور عامر قصبہ چھوٹو رام والی کے رہائشی اور ایک محنت کش کے قتل میں مطلوب تھے۔

متعلقہ مضامین

  • خیبرپختونخوا میں بارشوں اور سیلاب سے 28 افراد جاں بحق، 29 زخمی
  • سٹی کورٹ: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں تفتیش مکمل کر کے رپورٹ پیش کرنے کا حکم
  • کوہاٹ: ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، بچے سمیت 3 افراد قتل 
  • مبینہ مقابلے‘ 45 سے زائد مقدمات کا ملزم گوجرانوالہ‘ 2 ڈ اکو پیر محل میں ہلاک 
  • گھوٹکی: سابق ایم پی اے شہریار شر کے بیٹے کو بازیاب کروالیا: ایس ایس پی
  • گلگت بلتستان میں موسلادھار بارشوں سے سیلابی تباہی، شاہراہیں اور پل بہہ گئے، ہزاروں افراد محصور : انتباہ جاری
  • مستونگ میں سیشن جج عبدالحکیم کاکڑ فائرنگ میں شہید، گن مین بھی جاں بحق
  • مستونگ میں فائرنگ،سیشن جج گن مین سمیت شہید،2 افراد زخمی
  • کراچی: ڈاکٹر آکاش قتل کیس میں گرفتار تینوں ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
  • مستونگ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے سیشن جج عبد الحکیم کاکڑ جاں بحق