کوہاٹ میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
کوہاٹ(نیوز ڈیسک)کوہاٹ کے علاقے ریگی شینوخیل میں فائرنگ سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق رات گئے کوہاٹ کےعلاقے ریگی شینوخیل میں فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ لاشوں اور زخمی کو ڈی ایچ کیو اسپتال کوہاٹ منتقل کردیا گیا ہے۔
جاں بحق افراد میں میں عبدالصمد، ساجد، یوسف، اشفاق اور مصطفیٰ شامل ہیں۔ فائرنگ سے حمزہ اور یاسر بھی جاں بحق ہوئے جبکہ ایک زخمی عبدالرزاق اسپتال میں زیر علاج ہے۔
جاں بحق تمام افرادکا تعلق خڑہ گھڑی محمد زئی کوہاٹ سے ہے۔پولیس نے علاقے میں سرچ آپریشن اور تفتیش شروع کردی ہے۔
Post Views: 7.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: فائرنگ سے
پڑھیں:
اسلام آباد میں پولیس کی ڈاکوؤں پر جوابی فائرنگ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
پولیس جوانوں نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے راہزنوں کو ان کے مذموم مقاصد میں ناکام بنا دیا
ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد تھانہ کھنہ کے علاقہ میں مسلح ڈاکوؤں نے پولیس ٹیم پر فائرنگ کی۔
دو ہونڈا 125 موٹر سائیکلوں پر چھ مسلح ڈکیت واردات کی نیت سے جا رہے تھے۔ پولیس ٹیم کو دیکھتے ہی ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔
پولیس کے دو جوانوں کو سیدھی گولیاں لگیں لیکن حفاظتی اقدامات ،بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ کی وجہ سے محفوظ رہے۔ پولیس ٹیم معمول کی چیکنگ میں مصروف تھی۔
تین ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو کر گرفتار ہوئے۔ گرفتار زخمی ڈاکوؤں سے اسلحہ برآمد ہوا۔
پولیس والوں کی جانب سے ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔