اسلام آباد: نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ گر گیا، پائلٹ زخمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
تربیتی طیارہ گرنے سے پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ زخمی ہوئے۔
اسلام آباد میں ایئرپورٹ کے قریب نجی فلائنگ کلب کا تربیتی طیارہ گر گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ تربیتی طیارہ گرنے سے پائلٹ اور ٹرینی پائلٹ زخمی ہوئے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ زخمیوں کو اسلام آباد ایئرپورٹ کے ٹراما سینیٹر منتقل کردیا گیا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تربیتی طیارہ
پڑھیں:
قیوم آباد قبرستان کے قریب پولیس مقابلہ، زخمی سمیت دو ملزمان گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائد میں ڈیفنس پولیس نے قیوم آباد بی ایریا قبرستان کے قریب موٹرسائیکل سوار مشتبہ ملزمان کے ساتھ مبینہ مقابلہ کیا، جس میں زخمی سمیت دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے مشتبہ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم ملزمان نے رکنے کی بجائے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کر دی۔پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا جن میں ایک زخمی ہو گیا۔زخمی ملزم کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے ایک 30 بور پستول، ایک موٹر سائیکل اور تین موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔موقع سے ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے جس کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔