کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز
کوہاٹ (آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔
واقع ضلع کوہاٹ کے نواحی علاقے ریگی شینو خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کردیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔
پولیس حکام کا بتانا ہے کہ لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ جج کیلئے 2 گاڑیاں، 2 ڈرائیور، 600 لیٹر پٹرول ماہانہ سپریم کورٹ جج کیلئے 2 گاڑیاں، 2 ڈرائیور، 600 لیٹر پٹرول ماہانہ غذر: ایشیا کا سب سے لمبا کڑی کا پل سیلاب کی نذر اسلام آباد: بادل پھٹنے اور طوفانی بارشوں کے خدشے پر مارگلہ ہلز ٹریلز 72 گھنٹوں کے لیے بند جاپان حکومت کا پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پرتعزیت کا اظہار پاکستان ‘مزید کلاؤڈ برسٹ دیکھنے پڑ سکتے ہيں’ چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا آج سے مون سون کی شدت میں اضافے کا امکان، کہاں کہاں بادل برسیں گے؟Copyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: نامعلوم افراد فائرنگ سے
پڑھیں:
کراچی، اورنگی ٹاؤن صابری چوک کے قریب اندھی گولی لگنے سے 5 سالہ بچہ جاں بحق
کراچی:شہر قائد میں اورنگی ٹاؤن کے علاقے صابری چوک کے قریب نامعلوم سمت سے فائر کی گئی اندھی گولی نے ایک 5 سالہ بچے کی جان لے لی۔
پولیس کے مطابق جاں بحق بچے کی شناخت برہان کے نام سے ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق برہان اپنے ماموں کے ہمراہ موٹرسائیکل پر ناظم آباد کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک کسی نامعلوم شخص کی جانب سے فائر کی گئی گولی بچے کے سر میں لگ گئی، جو اس کی زندگی کے لیے مہلک ثابت ہوئی۔
بچے کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی بچہ چار بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر پر تھا اور اس کے والد شیرشاہ میں مزدوری کرتے ہیں۔
پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کر رہی ہے تاکہ گولی چلانے والے شخص کا پتا چلایا جا سکے۔