مرینہ خان کے حمیرا اصغر کی دردناک موت سے لاعلمی نے سوشل میڈیا صارفین کو چونکا دیا اور ایک ہنگامہ برپا ہوگیا۔

پی ٹی وی ڈراموں میں لازوال کردار نبھانے والی سینئر اداکارہ اور ڈائریکٹر مرینہ خان ایک متنازع بیان کے باعث سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔

مرینہ خان نے یہ تبصرہ ایک ٹی وی شو میں کیا جہاں وہ ڈراما ’’میں منٹو نہیں ہوں‘‘ پر ریویو دے رہی تھیں۔ اس شو میں دیگر سینیئراداکارائیں بھی تھیں۔

اس دوران عتیقہ اوڈھو نے ڈرامے کے ایک سین پر بات کرتے ہوئے پوچھا کہ یہ سین کس کی یاد دلاتا ہے؟ جس میزبان نے فوراً کہا کہ یہ کیس حمیرا اصغر سے ملتا جلتا ہے جبکہ سمیع خان کا کردار ظاہر جعفر (نور مقدم کیس) کی یاد دلاتا ہے۔

تاہم، مرینہ خان نے فوراً سوال کیا: "کون حمیرا؟”۔

جس پر عتیقہ اوڈھو نے حیرت سے جواب دیا کہ وہ لڑکی جو اپنے فلیٹ میں مردہ پائی گئی تھی۔

اس کلپ نے سوشل میڈیا پر طوفان مچا دیا، صارفین نے مرینہ خان کو "بےحس” اور "لاپروا” قرار دیا۔

ایک صارف نے لکھا کہ مرینہ خان اتنی غیر حاضر دماغ ہیں کہ انہیں ڈیمنشیا کا ٹیسٹ کرانا چاہیے جبکہ ایک اور صارف نے کہا کہ کیا انہوں نے واقعی پوچھا کہ حمیرا اصغر کون ہے؟”۔

یہ کلپ اب ہر طرف گردش کر رہا ہے اور مداحوں کی بڑی تعداد مرینہ خان سے وضاحت کا مطالبہ کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ 8 جولائی کو کراچی کے ایک فلیٹ سے ادکارہ حمیرا اصغر کی لاش اُس وقت ملی تھی جب عدالتی بیلف گھر خالی کرانے کے لیے دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوا تھا۔

ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق اداکارہ کی موت کو 8 سے 10 ماہ گزر چکے تھے، اور لاش ڈی کمپوز ہونے کے بالکل آخری مراحل میں تھی۔

تاحال موت کی وجہ کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ پھسل کر گر گئی تھیں اور دماغ پر چوٹ کی وجہ سے ہلاک ہوگئیں۔

وہ اس فلیٹ میں اکیلی رہتی تھیں اور کھڑکیاں باہر میدان کی جانب کھلتی تھیں اس لیے لاش کی بو بھی نہیں پھیلی۔

اداکارہ کے اہل خانہ لاہور میں مقیم تھے اور کسی بات پر ناراض ہونے کے باعث کم کم ہی رابطہ کیا کرتا تھے۔

 

TagsShowbiz News Urdu.

ذریعہ: Al Qamar Online

پڑھیں:

ندا یاسر کے شو میں بشریٰ انصاری اور فیصل قریشی کی نامناسب گفتگو، صارفین برہم

پاکستان کے یوم آزادی کی مناسبت سے 14 اگست پر آن ایئر ہونے والے ندا یاسر کے مارننگ شو میں مہمانوں کی نازیبا گفتگو نے صارفین کو برہم کردیا۔

ندا یاسر اپنی لایعنی باتوں اور تبصروں کی وجہ سے اکثر تنقید کا نشانہ بنتی رہی ہیں لیکن 14 اگست پر آن ایئر ہونے والے پروگرام میں ان کی مہمانوں کے ساتھ نامناسب گفتگو پر ناظرین نے افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سوشل میڈیا پر ندا یاسر کے پروگرام کی ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں ان کے ساتھ بشریٰ انصاری، فیصل قریشی اور یاسر حسین موجود ہیں۔ اس موقع پر مہمانوں کے درمیان ہونے والی گفتگو پر صارفین اخلاقیات پر سوال اٹھا رہے ہیں؟

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ گھروں میں دیکھے جانے والے اس پروگرام میں جو خاص طور پر جشن آزادی کے حوالے سے تھا، اس قسم کی گفتگو کیا معنی رکھتی ہے؟ ہم اپنی نسل کو کون سی اخلاقیات کا سبق سکھا رہے ہیں؟

وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ندا یاسر نے کچھ کارڈز اٹھا رکھے ہیں جس میں سے ایک پر چارپائی بنی ہے۔ اس کارڈ پر تبصرہ کرتے ہوئے بشریٰ انصاری نے کچھ نامناسب باتیں کہیں اور ان کی بات کو آگے بڑھاتے ہوئے یاسر حسین اور فیصل قریشی بھی پیچھے نہیں رہے اور باتوں کو بالغانہ انداز میں کسی اور جانب لے گئے۔

پروگرام کے اس حصے کو ٹویٹر اور فیس بک پر شیئر کرتے ہوئے صارفین کی جانب سے خوب تنقید کی جارہی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • وین لو۔۔ ژی تھرون
  • ماریہ بی نے لاہور میں ہم جنس پرستوں کی خفیہ پارٹی کو بے نقاب کردیا؛ حکومت پر برہم
  • شوٹنگ کے دوران طبیعت خراب ہونے کے دو ہفتوں بعد صبا قمر کی کام پر واپسی
  • حکومت نے ارشد ولی محمدکو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا
  • سروں کے شہنشاہ نصرت فتح علی خان کو مداحوں سے بچھڑے 28 برس بیت گئے
  • 23 مارچ کو کن صحافیوں اور کھلاڑیوں کو ایوارڈز ملیں گے؟
  • ندا یاسر کے شو میں بشریٰ انصاری اور فیصل قریشی کی نامناسب گفتگو، صارفین برہم
  • سندھ کے بجٹ کا 97 فیصد دینے والے شہر قائد پر پیسہ نہیں لگایا جاتا، خالد مقبول
  • دل دہلا دینے والی اموات؛ فائنل ڈیسٹینیشن فرنچائز کی نئی فلم کا اعلان کردیا گیا