ڈی آئی خان، اندوہناک واردات نامعلوم مسلح ملزمان کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق، ایک شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
ڈیرہ اسماعیل خان:
خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ کے نواحی علاقے ریگی شینو خیل میں اُس وقت قیامت صغریٰ برپا ہو گئی جب نامعلوم مسلح افراد نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر کے 7 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا، جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو کر زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مقتولین ایک مقامی تقریب کے بعد پکنگ سے واپس آرہے تھے کہ پہلے سے گھات لگائے ہوئے حملہ آوروں نے اُن پر شدید فائرنگ شروع کر دی۔
فائرنگ اتنی شدید تھی کہ موقع پر ہی 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔ علاقے میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، جبکہ لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے۔
پولیس نے اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
لاشوں کو مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں جاں بحق افراد کے لواحقین کی آہ و بکا سے فضاء سوگوار ہو گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
کراچی، شہر بھر میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں 4 افراد زخمی
کراچی:شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 4 افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بن گیا۔
تفصیلات مطابق کورنگی 5 نمبر آئی ایریا گلی نمبر 8 میں فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا جسے چھیپا کے رضا کاروں نے جناح اسپتال پہنچایا۔
عوامی کالونی پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی شاخت 23 سالہ یوسف کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔
عوامی کالونی تھانے کی حدود میں دوسرے واقعے میں کونگی بلال چورنگی کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ محمد خان زخمی ہوگیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے۔
جمشید کوارٹر کے علاقے پٹیل پاڑہ آصفہ گراؤنڈ کے قریب فائرنگ سے 25 سالہ حسیب اللہ جبکہ سرجانی ٹاؤن کے علاقے میں فائرنگ سے 38 سالہ سلمان زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا۔
اس حوالے علاقہ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے دونوں واقعات نامعلوم سمت سے آنے والی گولیاں لگنے سے پیش آنے کا بتائے جا رہے ہیں جس کی مزید معلومات حاصل کی جا رہی ہے ۔