’نووا گروپ‘ پاکستان میں اپنا ریئل اسٹیٹ بزنس پھیلانے کے لیے سرگرم
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
نووا گروپ 1976 سے پاکستان کی ریئل اسٹیٹ بزنس سے جڑا ایک بڑا نام ہے، اب اس گروپ نے باضابطہ طور پر ڈیلرز کی رجسٹریشن کے لیے ملک گیر مہم کا آغاز کردیا ہے، جو ملک میں سب سے زیادہ متحرک اور قابل اعتماد سیلز نیٹ ورکس کی بنیاد رکھنے کے لیے ایک اسٹریٹجک اقدام ہے۔
کئی دہائیوں کے ورثے کے ساتھ گروپ اب پاکستان میں ریئل اسٹیٹ سیکٹر کی بحالی کے لیے کمر بستہ ہے، اس گروپ نے راولپنڈی کی شیرزمان کالونی سے اپنے پراجیکٹ شروع کیے تھے، اور 3 بڑے شہروں میں اپنے پراجیکٹس نیوسٹی، نووا سٹی اسکولز اور نووا سٹی پراجیکٹس پھیلا چکا ہے۔
نووا گروپ کے چیئرمین چوہدری جنید افضل کا کہنا ہے کہ اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان میں ریئل اسٹیٹ بزنس کو بحال کیا جائے، اس کے لیے ہم طویل مدتی استحکام کے لیے دوبارہ حکمت عملی بنا رہے ہیں۔
اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب نووا سٹیانہوں نے کہا ’اسلام آباد ایئرپورٹ کے قریب نووا سٹی، پشاور ڈویژن میں نووا سٹی اور لاہور کے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں ہمارے کراؤن جیول نووا ون کا دوبارہ آغاز اس سفر کے آغاز کی علامت ہے۔‘
نووا گروپ نے سرمایہ کاری کے بے مثال مواقع اور اسٹیک ہولڈرز کے وسیع پیمانے پر انفرادی گھروں سمیت بڑے پیمانے پر سرمایہ کاروں، بلڈرز اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے موزوں ہاؤسنگ سلوشنز متعارف کرانے کے اپنے منصوبے کا بھی اعلان کیا ہے۔
گروپ کا کہنا ہے کہ ان پیشکشوں کا مقصد مارکیٹ کی بحالی میں اعتماد کو بحال کرنا ہے، گروپ مقامی مہارت اور متعدد بین الاقوامی تعاون کے امتزاج کے ذریعے اپنے منصوبوں کو تیز رفتاری سے مکمل کرنے کے لیے متحرک ہے، جو اس وقت ترقی کے مراحل میں ہیں۔
نووا گروپ نے اپنے بزنس کو وسعت دینے کے تناظر میں ڈیلرز کو پیشکش کی ہے کہ وہ اس گروپ کے ساتھ رجسٹرڈ ہوجائیں اور اپنے بزنس کو پھیلانے کے موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسلام اباد ایئرپورٹ ریئل اسٹیٹ نووا گروپ.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسلام اباد ایئرپورٹ ریئل اسٹیٹ ریئل اسٹیٹ گروپ نے کے لیے
پڑھیں:
دوسرا ون ڈے: آسٹریلیا نے پاکستان کو 41 رنز سے شکست دے دی
لاہور(نیوز ڈیسک)تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 42 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی۔
لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔
مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 231 رنز اسکور کیے۔
آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین 53، جوش انگلس 51 اور میٹ رنشا 43 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے کپتان شاہین آفریدی نے 3 جب کہ حارث رؤف ، عرفات منہاس اور ابرار احمد نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
232 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی پوری ٹیم 44 اوور میں 190 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔
پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے ناٹ آؤٹ 71 رنز کی اننگ کھیلی۔ ان کے علاوہ غازی غوری نے 37 اور عرفات منہاس نے 33 رنز بنائے۔
آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن ایلس نے 4 اور میتھیو شارٹ نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
خیال رہےکہ پہلے ایک روزہ میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دی تھی، تین ایک روزہ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔
مزید پڑھیں۔سونے کی قیمت میں پھر ہوشربا اضافہ