کراچی میں راشد منہاس روڈ حادثہ: بہن بھائی کی ہلاکت کے بعد جلاؤ گھیراؤ کیس میں مزید گرفتاریاں
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
کراچی:
راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے کے دوران بہن بھائی کے جاں بحق اور والد کے زخمی ہونے کے معاملے پر بنائی گئی خصوصی تحقیقاتی کمیٹی کی کارروائی میں مزید 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق اب تک حادثے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث ڈمپر ڈرائیور سمیت 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ڈسٹرکٹ سینٹرل یوسف پلازہ پولیس نے واقعے میں ملوث چار مزید ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان جلاؤ گھیراؤ، توڑ پھوڑ اور ڈمپر ڈرائیور پر تشدد میں ملوث ہیں۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔
اس سے قبل حادثے اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا۔ 10 اگست کی رات راشد منہاس روڈ پر ٹریفک حادثے کے دوران بہن بھائی جاں بحق جبکہ والد زخمی ہوئے تھے۔
واقعے کے بعد مشتعل افراد نے حادثے کا مبینہ طور پر سبب بننے والے ڈمپر ڈرائیو کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد 7 ڈمپروں کو نذر آتش کیا تھا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: جلاؤ گھیراؤ کو گرفتار میں ملوث
پڑھیں:
غیر قانونی اسلحہ کی خریدوفروخت اور دیگر جرائم میں ملوث ملزم گرفتار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان رینجرز (سندھ)نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے ڈاکس کالونی کیماڑی سے غیر قانونی اسلحہ کی خریدوفروخت، منشیات فروشی، ڈکیتی اور چھینا جھپٹی کی متعدد وارداتوں میں ملوث ملزم اسماعیل ولد حضرت گل کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کے قبضے سے4 عدد 30بور پسٹل جبکہ 2 عدد پسٹل 30 بور اور 9 ایم ایم کھلے ہوئے، 11عدد مختلف اقسام کی میگزین، اسلحہ پارٹس، 160 عدد مختلف اقسام کا ایمونیشن، 760گرام حشیش، 398گرام آئیس، 82گرام ہیروئن، موبائل فون اور نقدی برآمد کر لی گئی۔