کرپشن اور انسانی اسمگلنگ، سابق سرکاری افسر سمیت 2 ملزمان گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
کرپشن اور انسانی اسمگلنگ، سابق سرکاری افسر سمیت 2 ملزمان گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز
لاہور:(آئی پی ایس) ایف آئی اے سرگودھا سرکل نے کرپشن اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث سابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر خوشاب اصغر علی ڈاہا کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے اپنے ماتحت افسر کی غیر قانونی بیرون ملک روانگی میں سہولت فراہم کی۔ تحقیقات کے مطابق ملزم نے ماتحت افسر کی 7 ماہ سے زائد غیر حاضری کو حکام سے چھپایا۔
ملزم نے اس دوران اس کی تنخواہیں، اضافی ڈیوٹی الاؤنسز اور اعزازیہ کی ادائیگی میں بھی سہولت کاری کی، اس اقدام سے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا۔ ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
ایف آئی اے فیصل آباد نے ایک کارروائی میں اشتہاری گل بہار عباس کو گرفتار کر لیا، ملزم کو چھاپہ مار کارروائی میں تلہ گنگ چکوال سے گرفتار کیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزم نے شہری کو عرب امارات ملازمت کی غرض سے بھجوانے کے لیے 6 لاکھ روپے ہتھیائے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان باہر موت سے پہلے دو بار واش روم کا چکر‘: صحافی خاور حسین کی لاش ملنے سے قبل کیا ہوا؟ مون سون بارشوں نیا سپیل متوقع، اسلام آباد کی مارگلہ ہلز کی ٹریلز بند حریت پسند کشمیری رہنما یاسین ملک کی بیٹی کا عالمی برادری سے والد کی جان بچانے کا مطالبہ کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق سپریم کورٹ جج کیلئے 2 گاڑیاں، 2 ڈرائیور، 600 لیٹر پٹرول ماہانہ جاپان حکومت کا پاکستان میں سیلاب سے جانی نقصان پرتعزیت کا اظہارCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی، سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد گرفتار
—فائل فوٹوایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سرکاری اہلکار بن کر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے 3 افراد کو گرفتار کر لیا۔
ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان نے خود کو وزارت تجارت کا اہلکار ظاہر کیا، گرفتار ملزمان بین الاقوامی پرواز سے وزٹ ویزے پر ازبکستان جا رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ملزمان نے بیرون ملک جانے کے لیے جعلی این او سی پیش کیے، وزارت تجارت کے کچھ اہلکاروں نے ملزمان کی سہولت کاری کی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان کو اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد کی تحویل میں دے دیا گیا۔