سٹی 42 : پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ لاہور شہر جس کو (ن)لیگ کا قلعہ سمجھا جاتا ہے ری پبلک پالیسی کے سروے کے مطابق وہاں بھی سب سے مقبول لیڈر عمران خان ہی ہیں، (ن)لیگ 2024 کے الیکشن میں 17 سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی تھی اوراگلے الیکشن میں ایک بھی سیٹ نہیں جیت پائے گی ۔

مسرت جمشید چیمہ نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکمرانوں کو کس فارمولے کے تحت مسلط کیا گیا ساری دنیا اس سے آگاہ ہے ، ان شااللہ آئندہ جب بھی انتخابات ہوں گے پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ہر طرح کے جبر اور ظلم کا سامنا کرنے کے باوجود عمران خان کسی سے سیاسی انتقام نہیں لیں گے ،عمران خان ہمیشہ آئین و قانون کی حکمرانی اور ملک و قوم کی خوشحالی کی بات کرتے ہیں اور ان کی لازوال جدوجہد اسی کا تسلسل ہے ۔قائداعظم نے اپنی قیادت اور قربانیوں سے پاکستان کو آزادی دلائی ،آج عمران خان اسی قوم کی حقیقی آزادی اور خودداری کی جدوجہد کر رہے ہیں، ان شااللہ عمران خان اس مقصد میں ضرور کامیاب ہوں گے اور اس قوم کو حقیقی آزادی دلا کر رہیں گے۔

پاک بھارت جنگ کے واقعات کا عینی شاہد ؛ بھارت کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس تھی؛ محسن نقوی

  انہوں نے کہا کہ مسلط کئے گئے حکمران بھی جان چکے ہیں کہ جیل کی سلاخوں کے پیچھے رکھنے کے باوجود عمران خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ پی ٹی آئی اور عمران خان کی مقبولیت کا گراف اوپر گیا ہے۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی : پہلی پبلک اسکول حیدرآباد نیشنل جونیئر گرلز بوائزاسکوا ش چمپئن شپ کے فاتحین کا مہمان خصوصی فیاض عباسی کے ساتھ گروپ فوٹو

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • محمود اچکزئی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کیلیے دوبارہ نامزد
  • محمود خان اچکزئی کا قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بننے کا ایک بار پھر امکان
  • مریم نواز کی شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کے حق میں  خیر مقدمی مہم، ٹرینڈ سوشل میڈیا پر مقبول
  • سیلاب متاثر ہ علاقوں میں سروے جلد مکمل کر کے بحالی کا عمل شروع ہونا چاہیے: مسرت جمشید چیمہ
  •  حکومت ہنر مند پاکستانیوںکیلئے عالمی منڈیاں تلاش کرنے کیلئے پرعزم: خالد مقبول
  • حیدرآباد: پبلک اسکول روڈ پر پڑنے والے گڑھے کا منظر ، گڑھا رہائشیوں اور مسافروں کیلیے پریشانی کا باعث بنا ہوا ہے
  • کراچی : پہلی پبلک اسکول حیدرآباد نیشنل جونیئر گرلز بوائزاسکوا ش چمپئن شپ کے فاتحین کا مہمان خصوصی فیاض عباسی کے ساتھ گروپ فوٹو
  • نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں جدید سہولیات سے آراستہ آڈیٹوریم اور ہاسٹل تعمیر کیے جائیں گے، سرفرازبگٹی
  • بلوچستان، پبلک پرائیورٹ سیکٹر کے تحت میڈیکل کالج کے قیام کا معائدہ
  • مقبوضہ کشمیر میں صحافی مسلسل پر خطر ماحول میں کام کرنے پر مجبور ہیں، آر ایس ایف