آلو اور ٹماٹر یک جان دو قالب، یہ رشتہ کتنے ہزار برس پہلے بنا تھا؟
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کے کھانے میں استعمال ہونے والے آلو اور ٹماٹر اصل میں ایک ہی ’خاندان‘ کے رکن ہیں؟ جی ہاں ایک حیران کن سائنسی تحقیق نے حال ہی میں اس قدیمی رشتے پر سے پردہ اٹھایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آلو کی پیداوار: پاکستان 10 بڑے ممالک میں شامل ہوگیا
ڈی ڈبلیو میں شائع ہونے والی سحر بلوچ کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک تازہ تحقیق سے پتا چلا ہے کہ تقریباً 9 ہزار سال پہلے جنوبی امریکا میں جنگلی ٹماٹر اور آلو نما پودوں کے درمیان ایک فطری ملاپ ہوا تھا جس کے نتیجے میں آج ہمارا پسندیدہ آلو وجود میں آیا۔
ایک معتبر سائنسی جریدے سیل میں شائع اس تحقیق کے شریک مصنف اور یونیورسٹی آف برٹش کولمبیا کے پروفیسر لارین ریزبرگ کا کہنا ہے کہ یہ دریافت نباتاتی ارتقا کی ایک اہم جھلک ہے جس سے پودوں کی قدیمی شجرہ نسبت اور ان کے ارتقائی سفر کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
پروفیسر لارین نے کہا کہ زیادہ تر لوگ سمجھتے تھے کہ پودوں کی نئی اقسام بے ترتیب جینیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے بنتی ہیں لیکن اس تحقیق نے بتا دیا کہ اصل میں کچھ اور بھی عوامل اس تخلیق میں شامل ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیے: پودے بھی جانداروں سے اپنے دل کا حال بیان کرتے ہیں، حیرت انگیز تحقیق
آلو، جو دنیا کی سب سے مقبول سبزیوں میں شمار ہوتا ہے، اپنے جینیاتی مواد میں جنوبی امریکا کے ملک چلی کے جنگلی آلو سے ملتا جلتا ہے، جسے ’ایٹوبروسم‘ کہا جاتا ہے۔
آلو اور ٹماٹر میں حیران کن مشابہتاس راز کو کھولنے کے لیے سائنسدانوں کی ایک عالمی ٹیم نے 450 مختلف آلوؤں اور 56 جنگلی اقسام کا جینیاتی تجزیہ کیا۔ چین کے شینزینگ ایگریکلچرل جینومکس انسٹیٹیوٹ کے پروفیسر ژیانگ ژینگ نے بتایا کہ جنگلی آلوؤں کا سیمپل جمع کرنا بہت مشکل کام تھا مگر اس کوشش نے ایک اہم انکشاف کیا۔
تحقیق سے پتا چلا کہ جدید آلو کے جینیاتی وراثت میں تقریباﹰ 60 فیصد حصہ ایٹوبروسم اور 40 فیصد حصہ ٹماٹر کی جین سے ملتا ہے جس کا مطلب ہے کہ آلو اور ٹماٹر واقعی ایک ہی خاندان کے ہیں۔
برطانیہ کے نیچرل ہسٹری میوزیم کی ماہر نباتات سانڈرا نیپ نے کہا، یہ ایک غیر متوقع انکشاف ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ کچھ دلچسپ ہو رہا ہے۔
نیا آلو، نیا امکانچینی سائنسدان پروفیسر سانوینگ ہوانگ کی ٹیم اس راز کو اور گہرائی میں لے جا رہی ہے تاکہ ٹماٹر کے جینز کا استعمال کرتے ہوئے ایک نئی قسم کا آلو بنایا جا سکے۔
مزید پڑھیں: کیلیفورنیا: ٹماٹروں سے لدا ٹرک الٹنے سے ہائی وے سرخ پوش
یہ تحقیق مستقبل میں زرعی انقلاب کا پیش خیمہ بن سکتی ہے جہاں نئی اقسام کے آلو مزید غذائیت بخش، موسمیاتی تبدیلیوں کے خلاف مضبوط اور کاشتکاری کے لیے آسان ہوں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آلو آلو پر تحقیق آلو پر ریسرچ آلو ٹماٹر کی رشتہ داری ٹماٹر سائنسی تحقیق.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا لو ا لو پر تحقیق ا لو پر ریسرچ ا لو ٹماٹر کی رشتہ داری ٹماٹر لو اور ٹماٹر
پڑھیں:
شادی انسان کی زندگی پر حیرت انگیز مثبت اثرات ڈالتی ہے: تحقیق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیویارک/سنگاپور: نئی طبی تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ شادی شدہ افراد کنواروں کے مقابلے میں نہ صرف زیادہ خوش باش ہوتے ہیں بلکہ جسمانی اور ذہنی صحت کے اعتبار سے بھی بہتر زندگی گزارتے ہیں۔
امریکا کی مشی گن یونیورسٹی اور سنگاپور منیجمنٹ یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق کے مطابق شادی کے بندھن میں بندھنے سے انسان کی شخصیت اور صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ اس تحقیق میں امریکا اور جاپان سے تعلق رکھنے والے تقریباً 5 ہزار بالغ افراد کو شامل کیا گیا جن کی زندگی کے مختلف پہلوؤں، بشمول خوشی، اطمینان اور صحت کا جائزہ لیا گیا۔
نتائج سے معلوم ہوا کہ غیر شادی شدہ افراد زندگی میں زیادہ مطمئن نہیں تھے، جبکہ شادی شدہ جوڑوں نے بتایا کہ انہیں خاندان کے تعاون اور جذباتی سپورٹ سے زندگی میں خوشی اور سکون میسر ہے۔ محققین کے مطابق غیر شادی شدہ افراد کو اکثر سماجی دباؤ کا سامنا رہتا ہے جو ان کی ذہنی اور جسمانی صحت پر منفی اثر ڈال سکتا ہے۔
تحقیق میں یہ بھی سامنے آیا کہ شادی شدہ افراد سماجی طور پر زیادہ متحرک ہوتے ہیں، ذاتی زندگی میں اطمینان کا اظہار کرتے ہیں، ذہنی دباؤ کو بہتر انداز میں سنبھالتے ہیں، صحت کے حوالے سے زیادہ محتاط رہتے ہیں اور مستقبل کے لیے زیادہ پرامید سوچ رکھتے ہیں۔
محققین کا کہنا تھا کہ شادی کے بعد انسان میں مثبت جذبات کی سطح بڑھتی ہے، زندگی کے بارے میں امید اور خوشی کا رجحان زیادہ نمایاں ہو جاتا ہے، انسان زیادہ ذمہ دار اور متوازن رویے اختیار کرتا ہے جبکہ رشتوں میں اعتماد اور قربت کے احساسات بھی گہرے ہو جاتے ہیں۔
یہ نتائج جرنل Personal Relationship میں شائع ہوئے، جبکہ اس سے قبل نومبر 2024 میں Evolutionary Psychological Science میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بھی اسی بات کی تصدیق کی گئی تھی کہ شادی شدہ جوڑے تنہا زندگی گزارنے والے افراد کے مقابلے میں زیادہ خوش اور مطمئن رہتے ہیں۔
ویب ڈیسک
دانیال عدنان