حکومت کا ڈاکٹر منصور میمن کو تمغہ امتیاز دینے فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
حکومت پاکستان نے ممتاز معالج، انسان دوست اور ثقافتی سفیر ڈاکٹر منصور میمن کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے تمغہ امتیاز سے نوازنے کا اعلان کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاکٹر منصور میمن کو ایوارڈ دینے کا اعلان یوم آزادی، 14 اگست 2025 کو کیا گیا انہیں یہ اس ایوارڈ سے 23 مارچ 2026 یوم پاکستان کے موقع پر نوازا جائے گا۔
ڈاکٹر منصور میمن کو دنیا بھر میں پاکستان کا ’’ایمبیسیڈر ایٹ لارج‘‘ کہا جاتا ہے کیونکہ انہوں نے ملک کی مثبت تصویر اجاگر کرنے میں نمایاں خدمات انجام دی ہیں۔
ان کا سفر روشن قیادت اور عوامی خدمت سے غیر متزلزل وابستگی کا روشن نمونہ ہے۔
ڈاکٹر منصور میمن آغا خان یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز (مارچ 1992) کے گریجویٹ ہیں اور معالج، محقق، فلاحی شخصیت اور رہنما کی حیثیت سے بین الاقوامی شہرت حاصل کر چکے ہیں۔
ڈاکٹر منصور میمن کی زندگی بہترین کارکردگی، ہمدردی اور حب الوطنی کی درخشاں مثال ہے۔ تمغہ امتیاز ان کی خدمات کا بہترین اعتراف ہے اور آنے والی نسلوں کے لیے مشعلِ راہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈاکٹر منصور میمن
پڑھیں:
وفاقی وزیر اویس احمد لغاری اور وفاقی سیکرٹری محمد فخر عالم عرفان کو صدر مملکت کی جانب سے پاور سیکٹر میں بے مثال خدمات پرہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وفاقی وزیر پاور سردار اویس احمد خان لغاری اور وفاقی سیکرٹری پاور ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو صدر مملکت کی جانب سے پاور سیکٹر میں بے مثال خدمات، ہزاروں ارب روپے کی قومی بچت اور اصلاحات پر مبنی خدمات کے اعتراف میں ہلال امتیاز اور ستارہ امتیاز کے قومی اعزازات سے نوازا جائے گا۔(جاری ہے)
پاور ڈویژن کے مطابق انہیں 23 مارچ 2026 کو اعزاز عطا کئے جائیں گے۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر اور سیکرٹری کو پاور سیکٹر میں گردشی قرضوں میں 780 ارب روپے کی تاریخی کمی، 191 ارب روپے کی قومی بچت، بجلی سہولت کے ذریعے خطے کی سستی ترین بجلی کی فراہمی، آئی پی پیز کے ساتھ معاہدوں کی تجدید سے 3400 ارب روپے کی قومی بچت، ملکی بجلی کی مستقبل کی منصوبہ بندی میں 4000 ارب روپے کی بچت کے ساتھ ساتھ ایک سال کے قلیل عرصے میں سسٹم میں انقلابی اصلاحات کے صلے میں اعزازات سے نوازا جائے گا۔