دشمن اب کوئی بھی مس ایڈونچر سے قبل 100 بار سوچے گا، وزیرداخلہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
گوجرانوالہ: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کشیدہ صورت حال میں پوری قوم کندن بن کر سامنے آئی، دشمن اب کوئی بھی مس ایڈونچر کرنے سے پہلے 100 بار سوچے گا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے گوجرانوالہ میں مرکز مصطفیٰ کا دورہ کیا جہاں انہیں مدرسے کے مختلف سیکشن دکھائے گئے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے مرکز مصطفیٰ کے سرپرست اعلی مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی سے ملاقات کی اور دین اسلام کی خدمت میں ادارے کے مثالی کردار کو سراہا۔ محسن نقوی نے مرکز مصطفیٰ کے طلبا کے مثبت کردار کی تعریف بھی کی۔
سرپرست اعلیٰ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے، طاقتور دشمن کو پاکستانی قوم نے اپنی یکجہتی سے عبرتناک شکست دی۔
انہوں نے کہا کہ عظیم فتح پراللہ تعالٰی کا شکر بجا لاتے ہیں، فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کر دی اور نام نہاد طاقت پاش پاش کر کے رکھ دی۔
وزیر داخلہ نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ دشمن اب کوئی بھی مس ایڈونچر سے قبل سو بار سوچے گا۔
مولانا ثاقب مصطفائی نے کہا کہ پاکستانی قوم داندن شکن جواب چاہتی تھی جو ہماری بہادر مسلح افواج نے دیا، قوم نے مثالی جرأت اور بے خوفی کا مظاہرہ کیا اور اللہ تعالٰی کی مدد ہمارے ساتھ شامل رہی۔
سرپرست اعلی مرکز مصطفیٰ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے دعا خیر کرائی، جس میں ملکی سالمیت، استحکام اور ترقی و خوشحالی کیلیے اللہ سے مدد بھی مانگی گئی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: محسن نقوی نے مرکز مصطفی نے کہا کہ
پڑھیں:
سکھوں کو کرتارپور آنے سے روکنا نریندر مودی کی فاشسٹ سوچ ہے: محسن نقوی
محسن نقوی—فائل فوٹووفاقی وزیرِ داخلہ سینیٹر محسن نقوی نے کہا ہے کہ سکھوں کو کرتار پور آنے سے روکنا نریندر مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی فاشسٹ سوچ ہے۔
ایک بیان میں محسن نقوی نے کہا کہ بھارتی حکومت اور وزیرِ اعظم کی فاشسٹ سوچ نے فرقہ وارانہ ایجنڈے اور مذہبی رواداری کی کمی کو بے نقاب کر دیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ کرتار پور تنوع، رواداری کی روشن مثال ہے، سکھ بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ پاکستان کی یک جہتی کی علامت ہے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ نے یہ بھی کہا کہ مذہب پر عمل کرنے کی آزادی بنیادی انسانی حق ہے۔