City 42:
2025-08-17@19:08:54 GMT

محسن نقوی کی علامہ ثاقب رضا مصطفائی سے ملاقات

اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT

سٹی42:وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا گوجرانوالہ میں مرکز مصطفیٰ کا دورہ، وزیرداخلہ محسن نقوی نے مرکز مصطفیٰ کے مختلف سیکشن دیکھے۔

وزیرداخلہ محسن نقوی کی مرکز مصطفیٰ کے سرپرست اعلیٰ مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی سے ملاقات، وزیرداخلہ محسن نقوی نے دین اسلام کی خدمت میں مرکز مصطفیٰ کے مثالی کردار کو سراہا،وزیرداخلہ محسن نقوی نے مرکز مصطفیٰ کے طلبا کے مثبت کردار کی تعریف کی، کہا کشیدہ صورتحال میں پاکستانی قوم کندن بن کر نکلی ہے۔

بہاولپور میں گرمی کی شدید، پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

طاقتور دشمن کو پاکستانی قوم نے آہنی یکجہتی سے عبرتناک شکست دی،بھارت کے خلاف عظیم فتح پراللہ تعالیٰ کا شکر بجا لاتے ہیں،فتح میزائلوں نے دشمن پر ہیبت طاری کر دی اور نام نہاد طاقت پاش پاش ہو گئی، پوری قوم مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، دشمن اب کوئی بھی مس ایڈونچر سے قبل 100بار سوچے گا۔

اس موقع پر مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نے کہا پاکستانی قوم داندن شکن جواب چاہتی تھی جو ہماری بہادر مسلح افواج نے دیا، قوم نے مثالی جرات کا مظاہرہ کیا اور اللہ تعالیٰ کی مدد شامل حال رہی، سرپرست اعلی مرکز مصطفی مولانا محمد رضا ثاقب مصطفائی نےملکی سالمیت استحکام،ترقی و خوشحالی کیلئے دعا کرائی۔
 

رحیم یارخان میں گرمی کا پارہ 45سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وزیرداخلہ محسن نقوی مرکز مصطفی

پڑھیں:

فیلڈ مارشل کی حکمت عملی سے بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی، محسن نقوی

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے ہمیں بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی، مسلح افواج نے ایک اسٹریٹیجی سے جنگ لڑی۔

لاہور میں سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاک بھارت جنگ کے بہت سے واقعات کا عینی شاہد رہا ہوں، میں خاموش اور پسِ پردہ مجاہدوں کو خراجِ تحسین پیش کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ان کا ذکر ہمیشہ کم ہوتا ہے، اس جنگ میں ہمیں اللہ تعالیٰ کی غیبی مدد بھی حاصل تھی۔ بھارت نے ہمارے ایک ایئر بیس پر سات میزائل فائر کیے، ہمیں پتا چل گیا کہ یہ پاکستان کی طرف آ رہے ہیں اور کس بیس کی طرف جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کیا محسن نقوی وزیراعظم بننے کے خواہش مند ہیں؟ اسحاق ڈار نے بتا دیا

محسن نقوی نے کہا کہ سب لوگ پریشان ہوگئے کہ یہ میزائل جس بیس کی طرف جا رہے ہیں وہ بہت اہم ایئر بیس ہے، ہمارے کئی قیمتی اثاثے وہاں موجود ہیں، لیکن ان سات میزائلوں میں سے ایک بھی ایئر بیس کے اندر جا کر نہیں گرا۔ دوسری بات یہ کہ ہماری پوری کوشش رہی کہ ہم بھارت کو یہ موقع نہ دیں کہ وہ ڈراما کرسکے کہ سول افراد زخمی ہوئے یا سویلین مارے گئے۔ ہم نے جس ایئر بیس پر میزائل فائر کیے وہ آبادی کے قریب تھا، ہمیں فکر ہوئی کہ سویلینز نہ مارے جائیں، بھارت کا آئل ڈپو تباہ ہوگیا اور کوئی سویلین ہلاکت نہیں ہوئی۔

ہم پر دنیا کا دباؤ تھا کہ آپ نے پہلے ہی بھارت کے جہاز گرا دیے ہیں، مزید بھارت پر حملہ نہ کریں۔ لیکن اس کے باوجود فیلڈ مارشل اور وزیرِاعظم شہباز شریف نے سارا دباؤ برداشت کیا اور بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ وفاقی وزیرِ داخلہ، محسن نقوی pic.twitter.com/HFoiZ8g2Ic

— WE News (@WENewsPk) August 17, 2025

انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ انٹیلی جنس ایجنسیوں کے خلاف بہت باتیں کرتے ہیں، بھارت سے جنگ کے دوران ہماری انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بہترین کام کیا، بھارت کی ہر پلاننگ ہمارے پاس پہلے پہنچ جاتی تھی۔ بھارتی جہاز گرانے کا فیصلہ کیا تو کہا کہ ثبوت آنے تک ہم اعلان نہیں کریں گے۔ ہم ریڈار میں دیکھ چکے تھے کہ ہماری فورسز نے بھارت کے پانچ طیارے گرائے ہیں، اس کے بعد منٹوں میں شواہد ہمارے پاس آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو ایک اور ناکامی، محسن نقوی کی قیادت میں اے سی سی کا کورم مکمل، اہم اجلاس آج ہوگا

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی بہت ساری تنصیبات ہمارے ٹارگٹ پر تھیں جو ہم آسانی سے تباہ کرسکتے تھے، ہم نے ان کے 36 کے قریب اہداف ٹارگٹ کیے اور تمام کے تمام کامیاب ثابت ہوئے۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے ہمیں جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی۔ گواہی دے سکتا ہوں کہ فیلڈ مارشل نے جنگ میں بہترین قیادت کی۔ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کرا رہا ہے اور ہماری سیکیورٹی فورسز کے خلاف بھرپور کارروائیاں کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلح افواج نے متحد ہو کر ایک اسٹریٹیجی سے جنگ لڑی، دوسری طرف انڈین ایئرفورس چیف مودی سے علیحدہ مل رہا تھا، آرمی چیف علیحدہ مل رہا تھا، نیول چیف علیحدہ مل رہا تھا، اور وہ آپس میں اتنے دور تھے جس کا نتیجہ انہوں نے خود دیکھ لیا۔

وفاقی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ اجیت دوول اورامیت شاہ بھارتی حکومت چلارہے ہیں، دونوں حکومت کے ساتھ مودی کو بھی لے ڈوبیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news بھارت پاکستان جنگ شہباز شریف عاصم منیر فیلڈ مارشل محسن نقوی وزیراعظم وزیرداخلہ

متعلقہ مضامین

  • گرائے گئے 6 بھارتی طیاروں کی ویڈیوز ہمارے پاس ہیں: محسن نقوی
  • بھارت کے 6 جہاز تباہ کیے جس کی ویڈیوز بھی موجود ہیں، وزیر داخلہ
  • فیلڈ مارشل کی حکمت عملی سے بھارت کے خلاف جنگ میں کامیابی حاصل ہوئی، محسن نقوی
  • متاثرہ لوگوں کا اپنے خاندان کی طرح خیال رکھا جائے؛ محسن نقوی کی فیڈرل ریزرو پولیس کو اہم ہدایات
  • وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی آج بونیر کا دورہ کریں گے
  • محسن نقوی کی شہید میجر رب نواز  اور کیپٹن محمد آصف کے گھر جا کر اہلخانہ سے تعزیت
  • وزیرداخلہ محسن نقوی سے امریکی رابطہ کار لوگروف کی ملاقات
  • وفاقی وزیرداخلہ کا 14 اگست کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے 14 حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین
  • وزیرداخلہ محسن نقوی کا 14 اگست کو فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے 14 حملے ناکام بنانے پر خیبرپختونخوا پولیس کو خراج تحسین
  • محسن نقوی سے امریکی وفد کی ملاقات، انسداد دہشت گردی سمیت اہم امور پر اتفاق