پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے: شزا فاطمہ
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ نے کہا ہے کہ حکومت کی موثر کوششوں سے پاکستان کی معیشت درست سمت میں جا رہی ہے۔
اتوار کو لاہور میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پالیسی ریٹ اور قیمتوں میں اضافے کا تناسب کافی کم ہوا ہے اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کی برآمدات میں بھی اضافہ ہوا ہے اور پاکستان چند سالوں میں آئی ٹی کے شعبے میں 700 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی توقع کر رہا ہے۔
شزا فاطمہ خواجہ نے کہا کہ پاکستان نے 200 ملین موبائل صارفین کا سنگ میل عبور کر لیا ہے اور حکومت چاہتی ہے کہ ہر موبائل صارف کو انٹرنیٹ تک رسائی حاصل ہو۔
اشتہار
ذریعہ
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: نے کہا
پڑھیں:
آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
فائل فوٹوآزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع ہوگئی، میرپور ڈویژن میں انٹرنیٹ سروس جزوی طور پر بحال ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کی ہدایت پر پی ٹی اے نے انٹرنیٹ سروس کی بحالی کا عمل شروع کیا، آزاد کشمیر میں 5 جون سے انٹرنیٹ سروس معطل تھی۔
آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال کے باعث انٹرنیٹ سروس بند کی گئی تھی، چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے حکومت سے انٹرنیٹ بحال کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔