یوسف رضا گیلانی کی پوپ لیوXIV کی تقریب حلف برداری میں شرکت
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
سٹی 42: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے ویٹی کن میں پوپ لیو XIV کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کی۔
چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی نے پوپ لیو XIV کی حلف برداری کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کی،ان کی شرکت کو بین المذاہب ہم آہنگی اور خیرسگالی کی علامت قراردیاجارہاہے جوپاکستانی مسیحی برادری سے اظہارِ یکجہتی اور مذہبی رواداری کا مظہرہے۔ سیدیوسف رضا گیلانی نے پاکستانی حکومت اور عوامِ کی نیک تمنائیں پوپ لیو XIV کو پہنچائیں،اس تقریب میں دنیا بھر کے سربراہانِ مملکت اور عالمی رہنماؤں نے شرکت کی۔
امریکی خاتون اول کا کانسی کا مجسمہ پراسرار طور پر غائب
چیئرمین سینیٹ سیدیوسف رضاگیلانی نے کہاہے کہ بین المذاہب مکالمہ، امن اور باہمی احترام پاکستان کی پالیسی کا اہم جزو ہے، قائداعظم کے وژن کے مطابق پاکستان میں تمام مذاہب کو آزادی اور وقار سے جینے کا حق حاصل ہے،پاکستان کا عالمی سطح پر امن، ہم آہنگی اور بین المذاہب احترام کا مثبت پیغام ہے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا:یوسف رضاگیلانی
ویب ڈیسک: چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضاگیلانی نے کہا کہ پاکستان دہشت گردی سے سب سے زیادہ متاثر ہوا۔
اسلام آباد میں یوسف رضاگیلانی نے جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افواج پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف کامیاب آپریشن کئے،افغانستان میں بدامنی سے مہاجرین نے پاکستان کا رخ کیا،پاکستان نے دنیا میں امن کیلئے کردار اداکیا۔