بھارت سے مذاکرات اب برابری کی بنیاد پر ہوں گے: حافظ نعیم
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
حافظ نعیم الرحمٰن—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ بھارت نے جھوٹ بول کر پاکستان پر الزام لگایا، پہلگام کا ڈرامہ رچایا اور بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑائیں۔
جماعتِ اسلامی کے تحت چکدرہ مالاکنڈ میں دفاع وطن اور غزہ مارچ نکلا گیا، جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مارچ سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ حکومت سے کہتا ہوں کہ بھارت کے ساتھ مذاکرات کا شوق پورا کر لے لیکن اب بات برابری کی بنیاد پر ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ بھارت اور پاکستان کے مذاکرات میں کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ہو گا۔
امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان نے یہ بھی کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان پر جھوٹا الزام لگایا، فوج نے کارروائی کی تو بھارتی ٹیکنالوجی کام نہ آ سکی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
اسرائیل سے دوستی، فلسطینیوں سے بے وفائی قبول نہیں، حافظ نعیم الرحمان
تصویر سوشل میڈیا۔امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل سے دوستی اور فلسطینیوں سے بے وفائی قبول نہیں، ہم چاہتے ہیں کسی کو کسی پر فوقیت حاصل نہ ہو۔
لاہور میں مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے 3 روزہ اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عدالت میں سب ایک جیسے ہوتے ہیں کسی کو استثنیٰ نہیں ہوتا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا نظام سب کے لیے، یہ عدل اور انصاف کا نظام ہے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں عدل اور انصاف کا نظام لائیں گے، محروموں، مجبوروں، مزدوروں، کسانوں اور نوجوانوں کی آواز بنیں گے۔
انھوں نے کہا کہ اجتماع کے تیسرے دن میں لائحہ عمل کا اعلان کروں گا، کشمیر پر ہم سودے بازی نہیں کرنے دیں گے، بھارت سے جب جنگ ہوئی تو سب ایک ہو گئے۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ہم سیاست کو عبادت سمجھ کر کرتے ہیں، ہم فرقہ واریت پر یقین نہیں رکھتے، مذہبی اور مسلکی گروہ نہیں، دینی تحریک ہیں، دین کا مطلب نظام ہوتا ہے۔