جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما حافظ لطف اللہ بھٹو انتقال کرگئے
اشاعت کی تاریخ: 18th, May 2025 GMT
سٹی 42 : جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما، داعی قرآن حافظ لطف اللہ بھٹو 73 سال کی عمر میں انتقال کرگئے ۔
حافظ لطف اللہ بھٹو گذشتہ تین روز بخار میں مبتلاتھے۔ حافظ لطف اللہ بھٹو کو کل صبح 8 بجے نواحی گاؤں منصورہ کے آبائی قبرستان میں سپردِخاک کردیا جائےگا۔
مرحوم کے سوگواروں میں 7 بیٹے ، 4 بیٹیوں اور ایک بیوہ شامل ہے ۔
ضلع امیر جماعت اسلامی فقیر محمد لاکھو ، ایاز اصلاحی ، احسن بھٹو نے مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے، دوسری طرف جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے بھی مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کیاہے ۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا امکان
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
مالاکنڈ: فائرنگ کے واقعے میں جے یو آئی (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور اہلیہ زخمی، بیٹا و بیٹی جاں بحق
ویب ڈیسک : مالاکنڈ میں فائرنگ کے واقعے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ زخمی جبکہ ان کا بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق لیویز ذرئع نے کہا کہ فائرنگ سے مولانا کفایت اللہ کا ایک بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئی جب کہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی شدید زخمی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔
مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان