22 بھارتی چوکیاں ہمارے پاس ہیں: وزیرِ ریلوے حنیف عباسی
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ 22 بھارتی چوکیاں ہمارے پاس ہیں، ابھی تو ہم نے ایک جہاز اڑایا ہے، ایف سولہ تو باقی ہے۔
اٹک میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی سرحدوں میں رہ کر بھارت کے 5 جنگی جہاز گرا دیے۔
حنیف عباس کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے بھارت پر میزائل برسائے تو مودی امریکا کی طرف بھاگا کہ ہمیں بچاؤ۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم نے جواب دیا کہ 33 شہداء کا بدلہ لیں گے، ہم نے بدلہ لیا، ہم ان شہداء کےلیے اکٹھے ہو رہے ہیں جن پر دشمن نے رات کی تاریکی میں حملہ کیا۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ نور خان ایئر بیس پر حملہ ہوا تو پاکستانی قوم ایئر بیس کی طرف بھاگی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
پاکستان میں ریئر ارتھ منرلز میں بڑی تجارتی صلاحیت موجود ہے: قیصر احمد شیخ۔
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ — فائل فوٹووفاقی وزیر قیصر احمد شیخ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اینٹی منی اور ریئر ارتھ منرلز میں بڑی تجارتی صلاحیت موجود ہے۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری قیصر احمد شیخ نے امریکی کمپنی نووا منرلز کی ٹیم سے اسلام آباد میں ملاقات کی۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے بہترین مواقع دستیاب ہیں، پاکستان میں معدنیات کے شعبے میں وسیع صلاحیت موجود ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاری سے دوطرفہ تعلقات میں بہتری آئے گی اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ حکومت برآمدات میں ویلیو ایڈیشن کے ذریعے اضافے کے لیے کوشاں ہے، بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کے لیے ہر ممکن سہولت فراہم کرے گا اور سرمایہ کاری کے منصوبے مزید غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کریں گے۔
وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ نے سرمایہ کاری میں کاروباری برادری کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ بورڈ آف انویسٹمنٹ سرمایہ کاری کے فروغ اور شفاف نظام کے قیام کے لیے پُرعزم ہے۔