آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر اﷲ کے شکرگزار: حمزہ شہباز
اشاعت کی تاریخ: 19th, May 2025 GMT
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیراعلی پنجاب و نائب صدر مسلم لیگ (ن) حمزہ شہباز شریف کی گوالمنڈی میں مسلم لیگ (ن) کے ورکر ایوب بٹ کے گھر ان کی اہلیہ کی رحلت پر فاتحہ خوانی کے لئے آمد ہوئی۔ علاوہ ازیں وہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنان ملک فیصل اور صابر شاہ کے گھروں پر بھی اظہار افسوس کے لئے گئے۔ سابق وزیراعلی پنجاب کا کہنا تھا کہ معرکہ حق، آپریشن بنیان مرصوص میں کامیابی پر اللہ تعالی کا شکر ادا کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی ولولہ انگیز اور مدبرانہ قیادت کے باعث دشمن پر فتح نصیب ہوئی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے جنہوں نے اپنے کل کو ہمارے آج پر قربان کر دیا۔ سابق وزیراعلی پنجاب نے شہداء کے والدین بالخصوص ان ماؤں کو خراج عقیدت پیش کیا جن کے سپوتوں نے اس وطن کی حفاظت کے لئے اپنی جانیں قربان کر دیں۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
فیلڈ مارشل، میں اور قوم سعودیہ کیساتھ ہیں، وزیراعظم کا ولی عہد سے رابطہ، آئل ٹینکرز پر حملے کی مذمت
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم شہباز شریف نے سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہےکہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں وزیراعظم نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکرز پر حوثی ملیشیا کے بزدلانہ حملوں کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی۔
وزیراعظم نے محمد بن سلمان سے گفتگو میں کہا کہ ایسے اقدامات قطعی ناقابلِ قبول ہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں، ایسے اقدامات جہاز رانی اور تجارتی نقل و حمل کی آزادی کے لیے خطرہ ہیں اور ایسے اقدامات علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو نقصان پہنچاتے ہیں۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
وزیراعظم نے برادر ملک سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ میں، فیلڈ مارشل اور پاکستانی قوم اس نازک وقت میں سعودی قیادت، برادر عوام کے ساتھ مضبوطی، عزم کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مملکت سعودی عرب کی سلامتی، خودمختاری، علاقائی سالمیت اور خوشحالی کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان امن وسلامتی اور استحکام کے لیے مملکت و عالمی برادری کےساتھ تعاون جاری رکھے گا، پاکستان بحیرہ احمر، آبنائےہرمز اور سمندری تجارت کی بلاتعطل روانی کے لیے قریبی تعاون جاری رکھے گا۔
اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل، 21 کروڑ روپے سے زائد رقم بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم
وزیراعظم نےخادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان کے لیے نیک خواہشات اور خیرسگالی کے جذبات کا اظہار کیا جب کہ اس موقع پر سعودی ولی عہد نے پاکستان کی مستقل حمایت اور دونوں ممالک کے درمیان قریبی برادرانہ تعلقات کو سراہا۔
مزید :